Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

53 - 64
دینی مسائل
(  نومولودکودُودھ پلانے کابیان  )
حرمت ِرضا عت کے چندمسائل  :
1 ۔  رضاعی بہن بھائی کاآپس میں نکاح جائزنہیں۔ 
 مسئلہ  :  ایک لڑکااورایک لڑکی ہے دونوں نے ایک ہی عورت کادُودھ پیاہے تواُن میں نکاح نہیں ہوسکتا۔ خواہ ایک ہی زمانے میں پیاہویاایک نے پہلے دُوسرے نے کئی برس بعد،دونوں کاایک ہی حکم ہے۔ 
2 ۔  رضاعی باپ داداسے اوراُن کی دُوسری بیوی کی اولادسے نکاح جائزنہیں۔ 
مسئلہ  :  ایک لڑکی نے باقرکی بیوی کادُودھ پیاتواُس لڑکی کانکاح نہ باقرسے ہوسکتاہے اورنہ اُسکے باپ داداکے ساتھ نہ باقرکی اولادکے ساتھ بلکہ باقرکی جواولاددُوسری بیوی سے ہے اُس سے بھی درست نہیں۔
3 ۔  رضاعی باپ کی دُوسری طلاق یافتہ بیوی یارضاعی بیٹے کی بیوی سے نکاح جائزنہیں۔ 
مسئلہ  :  عباس نے خدیجہ کادُودھ پیااورخدیجہ کے شوہرقادرکی ایک دُوسری بیوی زینب تھی جس کو طلاق مل چکی ہے تواَب زینب بھی عباس سے نکاح نہیں کرسکتی کیونکہ عباس زینب کے میاں کی اولادہے اورمیاں کی اَولاد سے نکاح دُرست نہیں۔ اِسی طرح اگرعباس اپنی بیوی کوچھوڑدے تووہ عورت قادرکے ساتھ نکاح نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اُس کاسُسرہوا۔ 
4 ۔  رضاعی پھوپھی سے نکاح جائزنہیں۔ 
مسئلہ  :  قادرکی بہن سے عباس کانکاح نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ دونوں پھوپھی بھتیجے ہوئے چاہے وہ قادر کی سگی بہن ہویادُودھ شریک بہن ہو۔ دونوں کاایک حکم ہے البتہ عباس کی بہن سے قادرنکاح کرسکتاہے۔ 
5 ۔ عباس کی ایک بہن ساجدہ ہے۔ساجدہ نے ایک عورت کادُودھ پیا لیکن عباس نے نہیں پیا تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter