Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

62 - 64
وفیات
انا للّٰہ واناالیہ راجعون
مفسرِقرآن، شار حِ حدیث حضرت مولاناصوفی عبدالحمید صاحب سواتی رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد ٦اپریل کو گوجرانوالہ میںاپنے خالقِ حقیقی سے جاملے، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔حضرت  کی ساری عمر قرآن و حدیث کی خدمت میں گزری، آپ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے خصوصی شاگرد تھے اور اُن سے آپ کو بے پناہ عقیدت تھی ۔ آپ کی وفات سے دینی حلقوں کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے اللہ تعالیٰ اِس پیدا ہونے والے خلاء کو پر فرمائے اور حضرت مولانا کی مغفرت فرماکرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے نیزاُن کے پسماندگان کوصبرجمیل اوراُن کے مشن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطاء فرمائے۔ اہل ادارہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں۔
حضرت علامہ سیداَنور شاہ صاحب کشمیری  کے صاحبزادے دارالعلوم دیوبند کے اُستاذالحدیث اور  مجلس احرارِ اِسلام ہند کے سرپرست حضرت مولانا سید اَنظر شاہ صاحب طویل علالت کے بعد ٢٦ اپریل کو اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے۔آپ کی وفات دینی وعلمی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے، اللہ تعالیٰ آپ کی جملہ مساعی کو قبول فرمائے اور مغفرت فرماکرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔
حضرت مولانازاہدالراشدی صاحب کے خُسرصاحب بھی طویل علالت کے بعدوفات پاگئے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اورپسماند گان کوصبرجمیل عطاء فرمائے ۔ 
جناب ظہور احمدصاحب چغتائی کے ماموں گزشتہ دنوں وفات پا گئے۔ 
جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولاناحسین صاحب کے تایابھی گزشتہ ماہ وفات پاگئے۔ 
جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا اسحاق صاحب کی والدہ صاحبہ بھی گزشتہ ماہ وفات پاگئیں۔ 
مولاناحبیب الرحمٰن صاحب قریشی عارضہ جگرکے سبب لاہور میںوفات پاگئے ۔
مولاناقاری عبدالحمیدصاحب خطیب مدینہ مسجدبادامی باغ ٢٢اپریل کووفات پاگئے۔
 اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت ماکرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ جامعہ جدید  اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ثواب کرایاگیا۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ آمین۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter