Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

6 - 64
جن لوگوں سے دوستیاں تھیں اُن کا ایسا ملتا ہے باقی اَور کسی کا ایسا نہیں ملتا سب کی جائدادیں ضبط ہوگئیں اِکّا دُکّا کوئی رہ گیا تو رہ گیا یوں سمجھ لیجیے۔اَلَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِہِمْ وَاَمْوَالِھِمْ  گھروں سے نکالے گئے اور اپنے اَموال سے جائدادوں سے نکالے گئے اور اُن کا گناہ کیا تھا  اِلَّا اَنْ یَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰہُ  بس یہی تھا اُن کا گناہ اور  بِغَیْرِ حَقٍّ  نکالے گئے کوئی وجہ اُس کی ایسی نہیں ہے کہ جسے وہ کہیں یا سمجھا جائے کہ وہ اُن کا حق بنتا ہے یا وہ حق ہے باطل نہیںہے ایسی کوئی چیز نہیں تھی اور اِسی پر پھر مسلمانوں کو اِجازت مل گئی تھی کہ جہاد کرسکتے ہو  اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقَاتَلُوْنَ بِاَنَّھُمْ ظُلِمُوْا وَاِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصْرِھِمْ لَقَدِیْر o اَلَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِہِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ اِلَّا اَنْ یَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰہُ ۔
بس عبد الرحمن ابن ِ عوف رضی اللہ عنہ کے بارے میں آتا ہے بڑی صراحت کے ساتھ کہ اُنہوں نے اُمیّہ ابن ِ خلف سے بات کر رکھی تھی اور اُمیّہ ابن ِ خلف جو تھا وہ بھی مکہ مکرمہ کے بڑے لوگوں میں گویا تھا، اُس کو ابوجہل جبرًا لایا ہے گھسیٹ گھساٹ کر کسی نہ کسی طرح بدر کے موقع پر۔ 
حضرت حاطب   کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ  :
تو بہرحال ایسے حضرات جو تھے صحابہ کرام میں کہ جن کے کچھ گھر والے وہاں رہ گئے کچھ یہاں ہیں اَب اُنہیں فکر رہتی تھی کہ ہم تو یہاں ہیں وہاں والوں کا پتہ نہیں کیا حال ہوگا؟ تو اَب حضرت حاطب ابن ِ ابی بلتعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سمجھ میں یہ آیا کہ میں بھی ایسے ہی کسی سے بات کرکے دیکھتا ہوں اور اِنہوں نے یہ کیا کہ وہاں کے کسی بڑے آدمی کے نام خط لکھ دیا کہ یہ اُسے دے آؤ مکہ مکرمہ میں جاکے۔ اُس میں کوئی بات ایسی نہیں تھی کہ جس سے نقصان پہنچتا ہو بس کچھ باتیں تھیں اِس طرح کی گول مول سی کہ رسول اللہ  ۖ  بہت مضبوط ہوگئے ہیں اور تم پر حملہ کریں گے اور میں تمہیں بتائے دیتا ہوں وغیرہ یوں ہی۔ تووہ پرچہ ایک عورت کو دیا لیکن بہرحال یہ ایک راز تھا یہ صحیح بات ہے اور اِس میں ایک نقصان بھی تھا وہ یہ کہ وہ تیاری زیادہ کرلیتے۔
آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا  :
 اور یہ کہ رسول اللہ  ۖ  کا تو کوئی ایسا اِرادہ مکہ مکرمہ پر حملے کا نہیں تھا رُک گئے تھے آپ اُس اِرادے سے کیونکہ حدیبیہ کے موقع پر جب آپ وہاں پہنچے ہیں تو اُونٹنی ایک جگہ اَڑ گئی تو لوگوں نے  حَلْ حَلْ  کہا اُسے، اُٹھو، اُٹھ چل۔ ایسے وہاں اُن کی زبان میں جو لفظ ہوتے ہوں گے وہ استعمال کیے اور پھر کسی نے کہا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter