Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

50 - 64
میں کسی دُشواری کاسامنانہیں کرناپڑا۔ صحافت کے میدان میں قدم رکھتے ہی اِسے معروف صحافیوں کے ساتھ بڑے اخبارات میں کام کرنے کاموقع ملا۔ واشنگٹن پوسٹ میں اُس نے اسلام میں خواتین کے کردار پر لکھنا شروع کیا،اِس کے علاوہ ٹائم میگزین سمیت بہت سے اخبارات وجرائدمیں بھی اُس کے مضامین چھپتے تھے جن میں نیویارک ٹائمزجیسا بڑاامریکی اخبارشامل ہے۔ اسراء نعمانی نے اِسلامی اقدارمیں تبدیلیوں اورخواتین کے حقوق کے لیے جدوجہدکواپنی توجہ کامرکزبنایا۔ اسراء نے خواتین کے لیے اسلامی عدل کی دوتجاویزپیش کیں۔ 
1۔ مساجدمیں حقوق نسواں کے لیے اِسلامی مسودہ قانون 
2۔ اندرون ِخانہ حقوق نسواں کے لیے اسلامی مسودہ قانون 
اسراء نے اسلامی اقدارمیں تبدیلیوں کے لیے یہ کوششیں شروع کردیں کہ مردوں کی طرح عورتوں کو بھی مساجدکے مرکزی دروازوں سے اندرداخل ہونے اوراُن کے ساتھ پہلی صف میں نمازپڑھنے کی اجازت دی جائے اوربہ وقت ضرورت امامت خاتون بھی کراسکے۔ اسراء نعمانی کی اِن کوششوں پرامریکی مسلم حلقوں میں شدیدردّعمل پیداہوااوراُنہوں نے سخت احتجاج کیا۔ 
اسراء نعمانی کواپنی اِن کوششوں کے لیے مضبوط پشت پناہی اورسرپرستی حاصل تھی اِس لیے اُس نے ویسٹ ورجینیایونیورسٹی کی خاتون پروفیسرڈاکٹرمینہ ودُودکوامامت کے ڈرامے کے لیے راضی کیا اوراُسے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے امامت کی مظاہرے کی تاریخ کااعلان کردیا۔ بعض مسلم گروپوں کی جانب سے سخت احتجاج اوراعلان شدہ مقام کوبم سے اُڑانے کی دھمکی کے بعدعورت کے امامت کے اِس مظاہرے کوملتوی کردیاگیا۔تمام امریکی مساجدکی انتظامیہ نے اِس مظاہرے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔ جس پراسراء نعمانی نے نمازجمعہ ایک گرجاگھر (چرچ )میں رکھ لیا۔
 18مارچ 2004 ء کواسلامی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون نے نمازِجمعہ کی امامت کی، نمازجمعہ میں شریک ہونے والی لڑکیوں نے جینزاورٹی شرٹس پہن رکھی تھیں اوراکثر کے سروں پردوپٹے بھی موجودنہیں تھے۔ اسراء نعمانی نے اُس اجتماع کے بعدکہاکہ وہ دیگرامریکی ر یا ستوں اورشہروں میں بھی ایسے اجتماعات منعقدکرکے عورتوں اورمردوں کی مخلوط نمازوں کااہتمام کریں گی۔ 25 مارچ 2004 ء کواسراء نعمانی نے شکاگومیں نمازجمعہ کی امامت کی اورپھراِسی قسم کے خیالات کااظہارکیا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter