Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

20 - 64
قسط  :  ٢  ،  آخری 
حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب
(  حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب رحمة اللہ علیہ )
حضرت ابوالعاص   کامسلمان ہونا  :
ہدایت اللہ کے قبضہ میں ہے حضرت ابوالعاص   کا واقعہ کتناعبرت خیزہے کہ حضورِ اقدس  ۖ کے دوست ِخاص بھی ہیں اوردامادبھی۔ آنحضرت  ۖ  کی صاحبزادی گھرمیں ہے مگرمسلمان نہیں ہوتے۔ بیوی سے اِس قدرمحبت ہے کہ مشرکینِ مکہ کے زوردینے پرطلاق نہیں دیتے۔ بدرمیں قیدہوئے اورقیدسے آزاد ہو کر بیوی کومدینہ منورہ بھیج دیامگراَبھی تک اِسلام قبول نہیں کیا۔ پھرجب اللہ رب العزت نے ہدایت دی توبڑی خوشی سے اِسلام کے حلقہ بگوش ہوگئے جس کاواقعہ یہ ہے کہ فتح مکہ سے کچھ پہلے اِنہوں نے ایک قافلے کے ساتھ شام کاایک تجارتی سفرکیا۔ قریش کے بہت سے مال آدھے ساجھے پرتجارت کے لیے ساتھ لے گئے۔ جب واپس ہوئے توحضوراقدس  ۖ  کاایک دستہ جس کے امیرحضرت زیدبن حارثہ رضی اللہ عنہ تھے آڑے آیااوراُس دستے نے اِس قافلے کامال چھین لیااورکچھ لوگوں کوقیدکیا۔
 حضرت ابوالعاص قیدمیں نہ آئے بلکہ بھاگ کرمدینہ منورہ چلے گئے اوررات کوحضرت زینب کے پاس پہنچ کرپناہ مانگی۔ اِنہوں نے پناہ دے دی۔ جب حضوراقدس  ۖ  فجرکے نمازسے فارغ ہوگئے توحضرت زینب نے زورسے پکارکرکہاکہ  اَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیْ اَجَرْتُ اَبَاالْعَاصِ بْنَ الرَّبِیْعِ   (کہ اے لوگو! میں نے ابوالعاص کوپناہ دے دی ہے)۔ حضورِ اقدس  ۖنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا کیا آپ حضرات نے سنا زینب نے کیاکہا؟ حاضرین نے کہاجی ہاں ہم نے سنا!اِس منصف ِعادل  ۖ پر ہردو عالم قربان جس نے صحابہ کرام کاجواب سن کر فرمایا  اَمَا وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہ مَاعَلِمْتُ بِذَالِکَ حَتّٰی سَمِعْتُہ کَمَا سَمِعْتُمْ (یعنی قسم اُس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اُس وقت سے پہلے مجھے بھی پتہ نہیں تھاکہ ابوالعاص مدینہ میں ہیں اوراُن کوزینب نے پناہ دی ہے۔ مجھے اِس کاعلم اُس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter