Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

47 - 64
یڈیٹرکامؤقف تھا کہ اِن خاکوں کی اشاعت ایک حلقہ کی دِل آزاری اوراشتعال کاسبب بنے گی لیکن نبی کریم  ۖ  کی شان ِاقدس میں گستاخی کرتے وقت اِس مؤقف یااُصول کوپس ِپشت ڈال دیاگیا۔ اِن توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد جب ڈنمارک کے وزیراعظم آندرے فوغ راس مسن سے آزادانہ تحقیقات کرانے اورذمہ داران کے خلاف قانونی اقدامات اُٹھانے کامطالبہ کیا گیا تواُنہوں نے اِس مطالبہ کوردکرتے ہوئے کہاکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے۔میں ذاتی طورپرچاہتاہوں کہ مسئلہ خودیورپ طے کرے کیونکہ یہ تنازعہ یورپ اورمسلم دُنیاکے درمیان ہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ خاکوں کی اشاعت پرحکومت معافی نہیں مانگے گی کیونکہ اخبارات میں کیاچھپ رہاہے اُس سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں۔ 
ڈنمارک یورپی یونین کا رُکن ملک ہے جس نے بنیادی حقوق کے چارٹرڈپردستخط کررکھے ہیں جس کی شق نمبر10(1) میں آزادی اظہارکی مکمل اجازت دی گئی ہے مگر ساتھ ہی شق نمبر (2)10  میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس آزادی اظہار کوبعض شرائط کے ساتھ استعمال کیاجاسکتاہے اورغیرذمہ دارانہ طرزِاظہارامن عامہ اورعالمی یکجہتی کے خلاف اظہاررائے پرسزادی جاسکتی ہے۔ دی ایشین ایج دہلی کے ایڈیٹراِن چیف ایم جے اکبرکے ایک مضمون کے مطابق ڈنمارک کی تعزیرات کی دفعہ 266-Bکے مطابق اگرکوئی شخص عملاًکوئی ایسابیان جاری کرے یااِس قسم کے معلومات فراہم کرے جوکسی مخصوص طبقے کی اہانت کاموجب بنتی ہو، دھمکی دی گئی ہویانسلی تعصب اُبھاراگیاہو، کسی کے عقیدے پرحرف زنی کی گئی ہوتواُسے دوسال تک قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔اِسی تعزیرات کی دفعہ 140کے تحت اِس ملک میں مقیم کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کی تضحیک جرم ہے۔ مجرم کوقیداورجرمانے کی سزائیں دی جاسکتی ہیں۔
ڈنمارک کے اِس قانون کی رُوسے وزیراعظم اندرے فوغ راس مسن کایہ دعویٰ بالکل غلط ثابت ہوگیاکہ اخبارات میں کیاچھپ رہاہے اِس سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں، یہ حقیقت بھی سامنے آتی ہے کہ ڈنمارک کی حکومت اپنے اخبارات کامحاسبہ کرنے کے بجائے اُن کوتحفظ فراہم کررہی ہے اورغیرمسلم ممالک کاطرز عمل بھی ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ اِسلام اورمسلمانوں کے خلاف اِنتہاپسندی کے الزامات بے بنیادہیں اِس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ مغرب مسلمانوں کی دِل آزاری کاکوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ 
اِن توہین آمیزخاکوں کوپہلی مرتبہ 30 ستمبر2005ء میں ڈنمارک کے اخبارجیلنڈزپوسٹن نے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter