Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

32 - 64
کے لیے والدین کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں نے کہا خدا کے بندوحضور  ۖ  غزوات پر جارہے ہیںغزوہ کے لیے روانہ ہوتے وقت ایک نوجون آتاہے کہ میں بھی آپ کے ساتھ جاناچاہتاہوں اورآپ فرماتے ہیں کہ ماں ہے تمہاری اُس نے کہا بالکل ہے تو آپ نے فرمایا کہ جاؤ ماں کی خدمت کرویہ تمہارا جہادہے ۔اِن چیزوں کوبھی ہمیں دیکھناچاہیے ۔ 
 حدیث میں آتاہے جنابِ رسول اللہ  ۖ  سے کسی نے پوچھا   اَیُّ النَّاسِ خَیْر  لوگوں میں  بہترآدمی کون ہے؟ تورسول اللہ  ۖ  نے جواب دیا   مَنْ طَالَ عُمْرُہ وَحَسُنَ عَمَلُہ  جس کی عمر لمبی اوراَعمال صالح ہوں ۔پھر اُس صحابی نے سوال کیا  اَیُّ النَّاسِ شَرّ  لوگوں میں بُراآدمی کون ہے؟ آپ  ۖ  نے فرمایا  مَنْ طَالَ عُمْرُہ وَسَآئَ عَمَلُہ  عمر لمبی ہو اَعمال بُرے ہوں یہ بہت برا آدمی ہے۔ 
دوساتھی تھے ایک اللہ کے راستے میں شہیدہوگیا دُوسراایک ہفتہ کے بعد اپنی طبعی وفات پاگیا، جنازہ ہوا ،حضور مقبول  ۖ نے صحابہ سے پوچھاکہ آپ نے کیادُعاء کی اِس کے لیے؟ صحابہ کرام نے عرض کیاہم نے اُن کے لیے یہ دعاء کی کہ اللہ اُن کی مغفرت فرمائے اوراپنے ساتھی کے ساتھ جاکربرابرکردے ان کو بھی۔ حضور  ۖ  نے فرمایاکیوں؟ اُس کے بعداُن کی نمازیں اُس کے بعد اُن کے روزے اُس کے بعداُن کے اعمالِ صالحہ یہ کدھرگئے؟ تویہ آپ کیا تأثر دے رہے ہیں کہ اگراللہ کے راستے میں چلاگیاتب تو اُس کا وزن  بھاری ہے وہ جنت میں چلاگیااوراگروہ اپنی طبعی موت سے وفات پاگیاتواُس کی جونمازیں روزے ہیں  کیا اُس کاکوئی وزن نہیں ہے؟ توطویل عمراعمالِ صالحہ کے ساتھ نصیب ہوجائے یہی انسان کے ترازوکو بڑابھاری کر دیتا ہے ، ثقل ِموازین کاسبب بنتاہے توہمیں ایساماحول نہیں پیداکرناچاہیے کہ ایک جہدکوہم ایسے بیان کریں کہ دُوسری جہدکی اہمیت ہی ختم ہو جا ئے ہرایک کی اہمیت اپنی اپنی جگہ پر ہے۔ 
اللہ کے راستے میں نکلنااللہ کے راستے میں جہادکرنااللہ کے راستے میں قربان ہونا،لیکن یہ خاص وقت میں ہے عام اوقات میں ایسا نہیں ہے ، ایسامیدان لگ جائے کہ دُشمن آگیا سرکے اُوپراورآپ حق کی بقاء کے لیے نکل گئے میدان عمل میں اورتلواراُٹھائی اورلڑتے لڑتے شہیدہوگئے یقیناً یہ ایک بہت بڑامقام ہے اِس سے کون اِنکارکرسکتاہے لیکن اگرآپ کو کوئی یہ کہے کہ نمازمیں قیام رکوع اورسجود کے ساتھ اِس کاکتنابڑامقام ہے سب سے بڑاثواب اِسی کاہے لیکن بھائی آپ معذورہیں بیٹھ کرنمازپڑھ لوبھائی آپ معذور ہیںلیٹ کر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter