Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

30 - 64
سکو، ظاہرہے ہم تونہیں رَکھ سکتے ہمیں تو اپنے گھروں میں بغیرلائسنس کے ایسی چیزیں رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن حالت یہ ہے کہ اگر ہمارے کسی کے ہاتھ میں کلاشنکوف آ جائے یا دو چار کلاشنکوفیں آجائیں تو پھر وہ اُسی وقت پورے امریکہ کوفتح کرنے لگ جاتے ہیں ، میرے پاس اِتنی طاقت ہے حالانکہ یہ طاقت نہیں ہوتی۔ 
بظاہر بغیر لائسنس کے آپ اپنے گھرمیں ایسی چیزیں نہیں رَکھ سکتے تویہ اَب آپ کے بس سے باہر ہے توپھرآپ دُوسری قوت اِستعمال کریں مدارس کی قوت ہے علمی قوت ہے تبلیغی قوت ہے تدریسی قوت ہے تحریکی قوت ہے سیاسی قوت ہے پا ر لیمانی قوت ہے اَب وہ قوت جو آپ کے بس میں ہو جس کی قوت کوحاصل کرنے کے لیے ماحول آپ کے لیے آزاد ہو تو بڑھاتے چلے جاؤ بڑھاتے چلے جاؤ بڑھاتے چلے جاؤ۔ قاضی حسین احمدصاحب نے کہا تھا کہ استعفے دینے چاہئیں توہم نے کہاکہ مشکل سے تو یہ قوت حاصل کی ہے اَب قرآن کاتقاضایہ ہے کہ اور بڑھاؤ اِس قوت کو اور آپ کہتے ہیں کہ پیچھے آجاؤ۔ تو ہم کیوں پیچھے آجائیں کس بات پر، جومدت ہمارے لیے ہے پانچ سال کی اُسے پوراکرلیں اُس کے بعددیکھیں گے، انشاء اللہ۔ 
توہرقوت جوآپ کومہیاہواِس محاذپرآپ حاصل کریں توایک ہوگئی ''عام قوت'' اورایک ہوگئی ''خاص قوت'' عام قوت عوام کے حوالے اورخاص قوت خواص کے حوالے کردو، یہ حکمران ہیں مسلمانوں کے وہ بنائیںایٹم بم، بنائیں کون روکتاہے اُن کو، بڑی سے بڑی توپیں بنائیں بڑے سے بڑے ٹینک بنائیں بڑھاتے چلے جاؤ یہ چیزیں، یہ اُن کاکام ہوگیااورہمارے بس میں وہ چیزنہیں ہے توجو قوت ہم کومہیاہے ہم وہ قوت حاصل کریں اُس کے لیے ہم جدوجہدکریں بلکہ قوت کا اصل پیمانہ دیکھناچاہیے کہ ہم نے اِس قوت کوکس طرح اِستعمال کرناہے اَب استعمالِ قوت کی جب بات آئی تو اللہ بھی اختیار کی بات کرتاہے کہ قوت بڑھاؤ   قوت بڑھاؤلیکن یہ نہیں فرمایاکہ  تُقَاتِلُوْنَ بِہ عَدُوَّا اللّٰہِ وَعَدُوَّکُمْ  بلکہ فرمایا  تُرْھِبُوْنَ بِہ عَدُوَّا اللّٰہِ وَعَدُوَّکُمْ   اِس طرح قوت حاصل کرو کہ اُن پردَھاک رہے کہ بھائی یہ بھی کوئی خالی لوگ نہیں ہیں۔ 
جس طرح مشرف صاحب نے کہاکہ میں کیسے دینی مدرسوں کوہاتھ ڈالوں پندرہ لاکھ نوجوان اُس میں پڑھتے ہیں،میں کیاکروں گا؟ اَب یہ چیزہے کہ ایک قوت آپ کے ہاتھ میں آئی ہے اِس کوتو دُنیا تک محسوس کرتی ہے کہ اِن مدارس میں اتنے طلباء ہیں اِتنابڑاسلسلہ ہے ملک میں پھیلاہوااِس ساری قوت کوچیلنج کرنایہ شایدہمارے لیے آسان نہ ہوگا ،یہ ہے  تُرْھِبُوْنَ بِہ عَدُوَّا اللّٰہِ  ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter