Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

15 - 64
صنَّفِ عبدا لرزاق میںص ١٦٢ ج ٦ اوریہ خیال فرمانابھی دُرست نہیں ہے کہ امام مسلم رحمة اللہ علیہ کے اُستادعبدبن حمیدنے اپنی طرف سے تصرف کرکے مرسل کومسندبنادیابلکہ  اَلثِّقَةُ یُرْسِلُ تَارَةً وَیُسْنِدُ اُخْرٰی فقط اِس وجہ سے جناب کایہ کہناکہ'' امام مسلم نے غفلت برتی'' دُرست نہیں کیونکہ اُن کے نزدیک وہ مستقل روایت ہوگی ۔وہ روایت جس میں عبدالرزاق آتے ہیں مسلم شریف کی کتاب النکاح ص ٤٥٦ ج ١  میں ہے اوراُس کی مؤیدہم معنٰی روایت مسلم شریف ہی میں ج ٢ص٢٨٥  باب فضائل عائشہ   اُم المؤمنین رضی اللہ عنہامیں موجودہے جس کے الفاظ ہیں کُنْتُ اَلْعَبُ بِالْبَنَاتِ وَھُنَّ الُّعُبْ امام مسلم رحمة اللہ علیہ کے علاوہ حمیدی رحمة اللہ علیہ سے بالکل اورسندسے جس کے سب رجال رجالِ بخاری ہیں ایسی روایت موجودہے(اگرچہ حضرت عروہ رحمة اللہ علیہ کاکسی ایسی چیزکوبتلاناجوحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے متعلق ہو غلط نہیں ماناجاسکتا)۔
پھراُس کی مؤیدقریبی مضمون کی روایات اوربھی موجودہیں مثلاً یہ کہ رُخصتی کے وقت وہ جھولا جھول رہی تھیں۔اُنہوں نے یہ بھی بتلایاہے کہ میری اَنصاری سہیلیاں میرے پاس آجاتی تھیں اور کھیلا کرتی تھیں وغیرہااوریہ سب صحیح اورقوی السندہیں۔ اسی طرح حبشہ کے کھیل کودیکھنااورجناب رسول اللہ  ۖ کے ساتھ دوڑناوغیرہ روایات جمع کی جائیں توبہت بن جاتی ہیں اورایسی روایات فقط حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی کی ہیں باقی کسی زوجہ مطہرہ کی نہیں ہیں۔
 پھرجناب نے لکھاہے کہ  :  '' لُعَبُھَا مَعَھَا  کی روایت جامع معمر میںنہیں ہے۔'' 
٭ حالانکہ ہوسکتاہے جامع معمرمیں نہ ہواورمعمر کی کسی اور کتاب میں ہو۔ یہ بالکل ایساہی ہے جیسے کہ کوئی روایت جامع بخاری میں نہ ہومگرامام بخاری کی کسی دُوسری کتاب میں ہو۔ مؤطاء امام مالک اورمؤطاء امام محمدمیں نہ ہواوراُن کے کسی اورشاگردنے سنی ہوتووہ امام مالک اورمحمد رحمہا اللہ ہی کی ر وایت ہوگی۔ اِسی طرح یہ روایت اگر جامع معمرمیں نہ بھی ہوتواعتراض نہیں کیاجاسکتاکہ یہ معمر   کی روایت ہی نہیں ہے۔
جناب نے تحریرفرمایاہے کہ  :  '' اِس سے صاف ظاہرہے کہ یہ اضافہ عبدالرزاق کاہے (لُعَبُھَا مَعَھَا ) محدثین اِسے اضافۂ ثقہ سمجھ کرقبول کرلیتے ہیں۔میرے نزدیک یہ اضافہ بعض عائشہ رضی اللہ عنہا کی بناپر کیا گیاہے تاکہ اُن کوبالکل بچی ثابت کیاجائے اوربچپن کی وجہ سے قطعاًبے اعتبارثابت کیاجائے۔'' 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter