Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

16 - 64
٭  جناب کے اِن جملوںسے محدثین کاایک قاعدہ کہ''زیادت ِثقہ مقبول ہوتی ہے'' بھی مجروح ہوتا ہے اورعبدالرزاق پربے اَصل الزام عائدہوتاہے کیونکہ اُنہوں نے اپنی کتاب میں حضرت عائشہ کے مناقب کی مکمل حدیثیں دی ہیں اگرایساہوتاتووہ یہ روایات نہ دیتے۔ ملاحظہ فرمائیں باب اَزواج النبی  ۖ  ص ٤٢٩،المصنف ج ١١،اوراُن کاگڑیوں سے کھیلناجیساکہ عرض کرچکاہوں بسندصحیح مصنف عبدالرزاق اورمسلم شریف کے علاوہ اورکتابوں میں بھی میں نے دیکھاہے۔ اُس میں اِتنے استبعاد کی ضرورت نہیں معلوم ہوتی۔ اورزیدبن مبارک جنہوں نے عبدالرزاق کی طرف سیدناعمرفاروق رضی اللہ عنہ کی توہین کاالزام لگایاہے تویہ الزام ثابت السندہی کب ہے اوراُس کے برعکس یہ ثابت ہے کہ اُنہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بھی بہت زیادہ روایات لی ہیں اورسب میں اُن کی منقبت ثابت ہے مثلاًملاحظہ فرمائیں ص٥،٨ ، ٩، ١٠، ٦٩، ٧٨،٧٩،٨٠،٨٥،٨٦،٨٧،وغیرہ  جلدیازدہم۔ 
سیدنامعاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں بہت مفیدروایات دی ہیںملاحظہ فرمائیں ص٣٤٥ ،اُن کاتحمل ص٤٥٣ ،اُن کی عظمت صلاحیت ص ٣٥٠ پراِسی جلدمیں مجھے نظرآئی ہیں۔ یہ میں نے بہت اختصارسے لکھاہے اوریہ فقط ایک جلدمیں نظرآیاہے ۔آنجناب کی توجہ مبذول کرانے کے لیے چندحوالے لکھے ہیں۔ حافظ ذہبی نے زیدبن مبارک کی باتیں نقل کرنے کے بعدلکھاہے  :  قُلْتُ فِیْ ھٰذِہِ الرِّوَایَةِ اِرْسَال وَاللّٰہُ اَعْلَمُ بِصِحَّتِھَا۔ (میزان الاعتدال ج ٢  ص ٦١١ ) جناب والا مصنف عبدالرزاق کی گیارہویں جلدمیں ص٤٤٨ اورص٤٤٩ ضرورملاحظہ فرمائیں اگرعبدالرزاق شیعہ ہوتے توحضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسی روایات اپنی کتاب میں ہرگزنہ لکھتے ۔
جناب نے تحریرفرمایاہے کہ  :'' آخرعمرمیں توسب ہی نے عبدالرزاق کوناقابل ِاعتمادقرار دے دیاتھا، حافظہ خراب ہوگیا تھا، نابینا ہوگئے تھے۔''
٭  لیکن یہ کیسے معلوم ہواکہ عبدبن حمید اُستادامام مسلم نے اُن سے اِس دورمیں سناہے اس سے پہلے نہیں سنا کیونکہ عبدبن حمیدنے ابو داودِطیالسی سے بھی سناہے وہ عبدالرزاق   سے متقدم ہیں۔جناب کے اِن جملوںسے اُن کی کتاب مصنف عبدالرزاق کے بارے میںلوگوں کااعتماداُٹھ جائے گا اِس کی تصریح فرمانی چاہیے کہ اُن کی کتاب اُس دَورسے پہلے کی لکھی ہوئی ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter