Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

14 - 64
اِس میں بھی وہ روایات کی سندپرنظررکھتے ہیں اوریہ اُن کی فطرت میں داخل ہوتاہے کہ وہ ہربات کی سند اور سند کی قوت جانچتے رہتے ہیں اوراقوی سندًا اختیار کرتے ہیں۔ 
جناب نے لکھا ہے  :  ''ہم قرآن اور رسول پر ایمان کے مکلف ہیں رجال کتب پر ایمان ضروری نہیںاور نہ ہم سے قیامت کے دن اِس کی بازپرس ہوگی۔''
٭  اِس کے بارے میں یہ ہی عرض کرسکتا ہوں کہ بازپرس تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر کے بارے میں بھی نہیں ہوگی اور کتب رجال کا استخفاف اگر جناب کی تحریر سے کسی کے ذہن میں بیٹھ جائے تو کتنا برا ہوگا؟  
صحیح حسن ضعیف موضوع کا فیصلہ کتب رجال کے علاوہ اور کس ذریعہ سے کیا جاسکتا ہے؟ حدیث پر دین کی تفاصیل کا مدار ہے اور حدیث کا مدار رجال پر ہے۔ اگر کتب رجال کو بے وقعت کردیا جائے تو اِرشاد فرمائیں کہ اِن کا بدل کیا ہے جس سے آپ کسی بھی حدیث کو جانچ سکیں؟
جناب نے تحریر فرمایا ہے  :  ''  پھر ایسی روایات یعنی احکام کی صرف زہری سے ہی منقول نہیں ہیں بلکہ اور حضرات بھی اِن روایات کے راوی ہیں اِس لیے اِن کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔''
٭  لیکن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی چھ سال کی عمر میں شادی اور نو سال کی عمر میں رُخصتی کی روایت محض تاریخی نہیں ہے کیونکہ اِسی سے مسائل استنباط کیے گئے ہیں۔نیزیہ روایت فقط زہری ہی سے منقول نہیںبلکہ دُوسرے راوی بھی روایت کرتے ہیں اوراِسے ائمہ فقہ نے بھی قبول کیاہے اوراِس سے استدلال فرمایاہے۔ 
جناب نے تحریرفرمایاہے کہ  :  ''  وضع حدیث کی سب سے خطرناک قسم اَدراج ہے۔ '' 
٭ یہ بات اصول ِحدیث کے خلاف ہے۔ مُدرج کووضّاعِ حدیث کہیں نہیں کہاگیا۔ وضّاعِ حدیث کی حدیث نہیں لی جاتی جہاں کہیں ایساشخص آجاتاہے اُس کی روایت کوموضوع کہہ کر فوراً چھوڑ دیا جاتا ہے ۔ اورعبدالملک ابن جریح جن کی روایات میں بکثرت اَدراج پایاگیاہے ثقات اَعلام میں شمارہوئے ہیں اوررجال بخاری میں ہیں۔ 
عبدالرزاق رحمة اللہ علیہ کی روایت لُعَبُھَا مَعَھَا  بالکل دُوسری سند سے بھی موجودہے یعنی خود
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter