Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2008

اكستان

13 - 64
٭  جناب کی یہ بات عام یاچھوٹے مدرسین کی حدتک تو دُرست ہے لیکن بڑے مدرس یابڑی درسگاہوںمیں پڑھانے والے سب مدرس ایسے نہیں ہوتے بلکہ تدریس سے استحضارِاصول وعلوم پیدا ہوتا ہے اوراِس بات کی'' غیرمدرس محقق ''میں کمی رہتی ہے۔ 
2۔ مولانااحمدشاہ صاحب بخاری مرحوم پیرقمرالدین صاحب مولاناعبدالستارصاحب تونسوی اگر زہری   کوشیعہ قراردیتے ہیں تویہ اُن کی غلطی ہے اوریہ اُسی کمی کانتیجہ ہے جوتدریس سے رفع ہوتی اورنہ ہوسکی یعنی یہ استحضارکہ اِس بات کااثرکہاں کہاں پڑسکتاہے۔ اِس کاخیال نہیں فرمایاہوگا۔ 
مجھے مطلع فرمایاجائے کہ اِن حضرات نے کسی روایت کی وجہ سے ایسا کیا ہے؟ کتب اسماء الرجال میں جوکچھ لکھاہے مناقب و مثالب جرح و تعدیل اِس میں سے جو چیز چاہے انتخاب کرکے کوئی کسی کے بارے میں لکھ دے۔ ایسا نہیں ہوا کرتا بلکہ جیسے فقہ میں اقوال درج ہوتے ہیں اور ایک قول مفتٰی بہ تسلیم کیا جاتا ہے اِسی طرح اسماء الرجال میں بھی چلتا ہے۔ ورنہ شاید ہی کوئی راوی ایسا ملے کہ جس پر کسی نے کلام نہ کیا ہو کیونکہ کمی سے کوئی خالی نہیں اور صحابۂ کرام کے علاوہ سب پر تنقید پہلے سے موجود ہے۔ اُسی دور کی ایک دُوسرے کے بارے میں آراء لکھی گئی ہیں۔ اور زہری رحمة اللہ علیہ بالاتفاق جلیل القدر امام ِحدیث شمار کیے گئے ہیں۔ اگر شیعوں نے اِنہیں اپنا بتلایا ہے تو وہ تو امام حسن و حسین اور نہ معلوم کس کس کو اپنا بتلاتے ہیں اور اِن کی طرف سے نہ معلوم کیا کیا حدیثیں بناکر اپنی کتابوں میں لکھ رکھی ہیں۔ 
آنجناب نے زہری رحمة اللہ علیہ کے بارے میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ  :  '' خود ساختہ لمبی لمبی تاریخی روایتیں جن کو ارباب ِ سنن و مسنَدات نے نیک نیتی سے قبول کرلیا ہے''۔ (بیان کرتے ہیں)
٭  خودساختہ کامطلب توموضوع ہوتاہے۔ توکیابخاری ومسلم میں جناب کے خیال میں یہ روایات ِموضوعہ آگئی ہیں؟ یہ بات اجماعِ علماء کے خلاف ہے۔ 
آنجناب نے یہ بھی تحریر فرمایا ہے  :  '' محدثین صرف احکام کی روایات کوجرح وتعدیل کے بعدقبول کرتے ہیں۔ تاریخی روایات کو بغیر نقد کے قبول کر لیتے ہیں۔ اِس لیے امام بخاری یاامام احمد نے اگر زہری کی روایات قبول کی ہیں تویہ ہماری جرح سے متصادم نہیں۔'' 
٭  یہ بات بھی دُرست نہیں ہے۔ ارباب ِصحاح نے مغازی اورسیرمیں اصح سندًا روایت لی ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 کفارِ قریش نے مہاجرین کی جائدادیں ضبط کرلی تھیں : 5 3
5 حضرت حاطب کا اہل ِ مکہ کو خط اور اُس کی وجہ : 6 3
6 آپ نے مکہ پر حملہ کا اِرادہ ترک کردیا تھا : 6 3
7 خط کی اطلاع بذریعۂ وحی : 7 3
8 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 3
9 حضرت حاطب کے بارے میں غلام کی رائے اور نبی علیہ السلام کی تردید : 8 8
10 اہل ِ بدر اور اہل ِ حدیبیہ کا مقام : 8 8
11 دس سورتیں دس چیزوں سے بچاتی ہیں 9 8
12 ملفوظات شیخ الاسلام 10 1
13 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 10 12
14 حمدباری تعالیٰ 11 1
15 حضرت عائشہ کی عمر اور حکیم نیاز احمد صاحب کا مغالطہ 12 1
16 حضرتِ اقدس کا خط 12 15
17 عو ر توں کے رُوحانی امراض 18 1
18 رسوم کی پابندی میں بوڑھی عورتوں کی کوتاہی : 18 17
19 رسوم ورواج کے ختم کرنے کے طریقے : 19 17
20 حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے مناقب 20 1
21 حضرت ابوالعاص کامسلمان ہونا : 20 20
22 اَولاد : 21 20
23 وفات : 22 20
24 گلدستہ ٔ احادیث 23 1
25 اِس دَور کی اہم ضرورت 25 1
26 صبر و اِستقامت اور اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد 25 25
27 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 34 1
28 آہ ! صوفی صاحب بھی اللہ کو پیارے ہو گئے 41 1
29 مگر تنقید آقا پر گوارہ کر نہیں کر سکتا 44 1
30 ناموسِ رِسالت ۖ کاتحفظِ ایمان کاجزوِلایَنْفکْ! 45 1
31 دینی مسائل 53 1
32 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 53 31
33 حرمت ِرضا عت کے چندمسائل : 53 31
34 رضاعت کاثبوت : 54 31
35 نکاح کے بعد : 54 31
36 متفرق مسائل : 55 31
37 عورتوں کے دُودھ کابینک : 55 31
38 یہودی خباثتیں 56 1
39 -2 ٹر ومین کا دور : 56 38
40 عالمی خبریں 60 1
41 جنسی اِستحصال کے سکینڈل پرشرمندہ ہوں: پوپ بینیڈ کٹ 61 40
42 وفیات 62 1
43 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter