Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006

اكستان

50 - 64
	اس عبارت کے ذریعے جونا گڑھی صاحب نے تمام مقلدین کو اتباع رسول کا منکر قرار دیا ہے۔ حالانکہ اتباع رسول کے بغیر ایمان نامکمل رہتا ہے۔ نیز آپ نے واضح طور پر حرمت تقلید کا فتویٰ دے دیا ہے۔ گویا تمام مقلدین ائمہ کرام   کی تقلید کرکے حرام کے مرتکب ہورہے ہیں۔ 
	اِسی کتاب میں ایک جگہ مولانا یوں رقمطراز ہیں  : 
 ''الغرض جس طرح باپ دادوں کی تقلید موجب ِگمراہی ہے اسی طرح سادات بزرگوں کی اور اِسی طرح علماء کرام اور اللہ والوں کی بھی۔ وہ بزرگ گو حق پر ہوں اور راہ ِیافتہ ہوں لیکن اُن کی تقلید موجب ِضلالت رہے گی اِس لیے کہ وہ خود مقلد نہ تھے محقق تھے۔'' (طریق محمدی صفحہ ٢٦)
	 اِسے کہتے ہیں تعصب اور ضد کی پٹی آنکھوں پر باندھ لینا۔ جبکہ قرآن پاک نیک لوگوں کی پیروی کا حکم دیتا ہے۔ اِرشاد باری تعالیٰ ہے ''وَاتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ''  اُس شخص کے راستے کی پیروی کرو جو میری طرف رجوع کرنے والا ہے۔ سورة فاتحہ میں منعم علیہم کے راستہ پر چلنے کی دُعا مانگنے کا حکم ہے جن میں صالحین بھی شامل ہیں لیکن مولانا نے حق والے راہ یافتہ لوگوں کی اتباع کو بھی حرام قرار دے دیا ہے۔ دُعا ء ہے اللہ تعالیٰ ان کی آنکھوں سے تعصب کی پٹی اُتاردے۔ 
	مولانا جونا گڑھی آگے چل کر یوں فرماتے ہیں  : 
 ''دوستو!  اللہ کے رسول کی اس صاف پیشگوئی اور لوگوں کی قیاسی باتوں کی تقلید کی کھلی مذمت کے بعد بھی کوئی مسلمان ایسا ہے کہ تقلید کو گلے سے چمٹائے رکھے اور ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگائے اور پھر خوش رہے''۔ (طریق محمدی  صفحہ ٣٠)
	 اندازہ کیجیے کہ مولانا کے فرمان کے مطابق جو تقلید کرتا ہے وہ ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگاکر خوش رہتا ہے دوسرے لفظوں میں مقلد کا اسلام سے کوئی واسطہ نہیں، مولانا اسی کتاب کے صفحہ ٣٢  پر یوں گوہر اَفشانی کرتے ہیں :
 ''پھر جو شخص باوجود حدیث ِنبوی کے امام ابوحنیفہ اور امام شافعی، امام مالک، امام احمد کے اقوال کو نہ صرف تلاش کرے بلکہ اُن کا ماننا فرض و واجب سمجھے کیا وہ مسلمان رہ سکتا ہے؟'' 
	اصل بات یہ ہے کہ غیر مقلدین کو حدیث اور سنت کے فرق کا علم نہیں ہے اس لیے کہ ایک باب میں اگر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حٖرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت زید اور ورقہ حق کی تلاش میں : 6 3
5 مستحق ِلعنت یہودیوں کا اعتراف 6 3
6 مستحق ِغضب عیسائیوں کا اعتراف : 6 3
7 چور کی ڈاڑھی میں تنکا : 7 3
8 حضرت زید کاچڑھاوے کے کھانے سے انکار : 7 3
9 نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد نبی گناہ سے بچا رہتا ہے : 8 3
10 اِرہاص اور معجزہ میں فرق : 8 3
11 آپ ۖ کی مجلس میں حاضری کے وقت حضرت سلمان کی عمر ڈھائی سو سال تھی : 9 3
12 نبی علیہ السلام کا غلاموں کے ساتھ حسن سلوک : 9 3
13 خندق کا مشورہ : 10 3
14 اسلام کی خصوصیت مستند مذہب : 10 3
15 ایک اعتراض کا جواب : 10 3
16 یزید اور شراب 12 3
17 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی روایت : 12 1
18 یزید اور شراب 12 1
19 حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی روایت 12 18
20 حضرت محمد بن مسلمہ کے شریک ِقتال نہ ہونے کی وجہ : 15 18
21 حضرت ابوموسٰی اشعری کے شریک ِقتال نہ ہونے کی وجہ : 15 18
22 حضرت اُھبان رضی اللہ عنہ کی روایت : 16 18
23 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 22 1
24 رعایت خاصہ حق تعالیٰ باَہل ِبیت 22 23
25 فضیلت اتقیاء اہل بیت نبوی ۖ : 25 23
26 تفصیل تعظیم سادات : 25 23
27 حصول معیت رسول اللہ ۖ در جنت بوجہ محبت اہل بیت و معنٰی معیت : 26 23
28 بسلسلہ اصلاح خواتین 30 1
29 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 30 28
30 عورتوں کے لیے تکبر اور حب ِدُنیا کا علاج 30 28
31 حرص اور دُنیا کی محبت کا علاج : 30 28
32 گلدستہ احادیث 34 1
33 تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا : 34 32
34 قیامت کے دن تین چیزیں عرش الٰہی کے نیچے ہوں گی : 34 32
35 ماہِ رجب کے فضائل واحکام 36 1
36 ماہِ رجب عظمت وفضیلت والا مہینہ : 36 35
37 رجب کی پہلی رات کی فضیلت : 37 35
38 ماہِ رجب میں روزے : 37 35
39 رجب کے کونڈے : 38 35
40 کونڈوں کی رسم کی شرعی حیثیت 39 35
41 ٢٧ رجب کے منکرات اوررسمیں : 42 35
42 ٢٧رجب اورشب ِمعراج : 42 35
43 قسط : ٢ ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں غیر مقلدین ( نام نہاد اہل ِ حدیثوں)کا نقطہ نظر 46 1
44 دینی مسائل 52 1
45 ( نکاح کابیان ) 52 44
46 نکاح کرنے کا حکم : 52 44
47 عقد ِنکاح : 52 44
48 نکاح ہونے کی ایک شرط : 54 44
49 نبوی لیل ونہار 55 1
50 آنحضرت ۖ کی عا دات ِ محمو دہ عیاد ت میں : 55 49
51 آپ ۖ کی عا دتِ خاص مو سم کے نئے میو ے کے با رے میں : 55 49
52 وفیات 56 1
53 تقریظ وتنقید 57 1
54 عالمی خبریں 59 1
55 کٹاس مندر کی تعمیر سے امن کی فضا بہتر ہوگی 59 54
56 بھارت بھی پاکستان کی طرح مذہبی مقامات کی حفاظت کو یقینی بنائے 59 54
57 بابری مسجد کی جگہ مندر کی بلٹ پروف عمارت تعمیر کرنے کا بھارتی منصوبہ 60 54
58 جاپانی بے ضمیر قوم 60 54
59 جاپانی وزیر اعظم نے بش کے لیے پریسلے کا گانا سنایا 60 54
60 این جی اوز نے قصاص و دیت اور قانون ِشہادت کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کردیا 61 54
61 اخبار الجامعہ 62 1
62 جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی احوال : 62 61
63 مسجد حامد میں نماز ِجمعہ کا آغاز : 62 61
64 رُوداد ِسفر لاہور تاکندیاں : 62 61
Flag Counter