ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006 |
اكستان |
|
اخبار الجامعہ ( خالد عثمان کرک ، متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) جامعہ مدنیہ جدید کے تعلیمی احوال : اس سال بِعَوْنِِ اللّٰہِ جامعہ مدنیہ جدید میں دورۂ حدیث شروع ہوا۔ اب تک بخاری شریف، طحاوی شریف، مؤطا امام محمد، مؤطا امام مالک، ابن ماجہ، نسائی شریف، مسلم شریف و ترمذی جلد ثانی مکمل ہوچکی ہیں۔ بقیہ کتب بھی جلد از جلد تکمیل کی طرف رَواں دَواں ہیں، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ۔ مسجد حامد میں نماز ِجمعہ کا آغاز : یکم رجب ١٤٢٧ ھ مطابق ٢٨ جولائی ٢٠٠٦ء سے جامعہ مدنیہ جدید کی مسجد حامد میں فتویٰ کی بنیاد پر نمازِ جمعہ کا آغاز ہوگیا ہے، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ۔ اُستاذ الحدیث حضرت مولانا امان اللہ خان صاحب نے اذان ِاول کہی۔ ناظم ِتعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب نے بیان فرمایا، خطبۂ مسنونہ پڑھا اور اِمامت کرائی۔ تقریر کا مکمل متن آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں۔ رُوداد ِسفر لاہور تاکندیاں : اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ایک بار پھر اپنے شیخ پیر و مرشد حضرت اقدس مولانا سیدمحمود میاں صاحب دامت برکاتہم العالی کے ساتھ سفر کی سعادت نصیب ہوئی اور اِس مرتبہ بھی تھوڑی بہت خدمت کا موقع ملا۔ ٢٤ جولائی بروز پیر شام پونے پانچ بجے لاہور سے روانگی ہوئی اور عصر کی نماز راستے میں ادا کرنے کے بعد مغرب کی نماز چک نمبر 87جنوبی سرگودھا حضرت مولانا الیاس گھمن صاحب کے مدرسہ میں پڑھی۔ مولانا الیاس گھمن صاحب کے سفر پر جانے کی وجہ سے اُن کی عدم موجودگی میں اُن کے بھائی مولانا حبیب صاحب اور دیگر اساتذہ سے ملاقات ہوئی اور مولانا حبیب صاحب نے حضرت اقدس مولانا سیّدمحمود میاں صاحب کو مدرسہ کی خدمات اور اُن کے بارے میں تفصیلات بتائی اور خصوصی دُعائوں کی درخواست کی۔ مغرب کی نماز پڑھنے کے بعد ہم 8:30بجے 24بلاک سرگودھا میں مولانا عدنان صاحب (سابق