ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین ) اسلام نے قوانین یونانیوں رُومیوں اور ایرانیوں سے نہیں لیے سیاسی معاملات انبیاء انجام دیتے تھے ۔ صرف اسلام مستندمذہب ہے یہود و نصاریٰ کا اعتراف کہ وہ مستحق ِغضب و لعنت ہیں حضرت سلمان فارسی کا اسلام لانا ۔ ''چڑہاوے'' کے کھانے سے انکار ''اِرہاص'' اور '' معجزہ'' میں فرق ( تخریج و تزئین : مولانا سےّد محمود میاں صاحب ) کیسٹ نمبر ٥٠ سائیڈبی ( ١٩٨٥ ۔٨۔١٦) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! حضرت آقائے نامدار ۖ کے صحابہ کرام کی فضیلت کا بیان ہورہا تھا۔ اس میں حضرت سلمان فارسی کا اسم گرامی بھی آتا ہے۔ وہ رہنے والے تو تھے ''رَامَ ہُرمُز'' کے۔ یہ رام ہرمز ایران میں کوئی جگہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے دین اور آخرت کی طلب دِل میں ڈال دی، اس کی وجہ سے یہ ہر طرف گئے۔ مذہبی تعلیم عیسائیوں سے حاصل کی، صحیح چیزیں معلوم کرنے کی کوشش کی۔ اُس زمانے میں کچھ لوگ ہوتے تھے جو صحیح چیزیں بتلادیتے تھے۔ ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ ورقہ ابن نَوفِل جو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ابن ِعم تھے یعنی