ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006 |
اكستان |
|
گلدستہ احادیث ( حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ،مدرس جامعہ مدنیہ لاہور ) تین چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا : عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِنِ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ '' ثَلٰث لَّا یُفَطِّرْنَ الصَّائِمَ ، اَلْحَجَامَةُ ، وَالْقَیْئُ ، وَالْاِحْتِلَامُ '' (ترمذی ج١ ص ١٥٢ مشکٰوة ص ١٧٧) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تین چیزیں روزہ دار کے روزہ کو نہیں توڑتیں (١) سینگی لگوانا (٢) (ازخود) قے کا آنا (٣) احتلام ہونا۔ ف : حدیث پاک میں سینگی لگوانے سے روزہ کے نہ ٹوٹنے کا ذکر آیا ہے۔ سینگی لگوانا دَمَوِی اَمراض کے علاج کا ایک طریقہ ہے۔ اس میں یہ ہوتا ہے کہ جس شخص میں فاسد خون بڑھ جاتا ہے اُسے نکالنے کے لیے بدن کے کسی حصہ پر سینگ کا خول خاص طریقہ سے لگاکر منہ سے خون کھینچتے ہیں جو خون اُس خول میں آتا ہے اُسے پھینک دیتے ہیں اِس سے مریض کو شفاء ہوجاتی ہے۔ عربوں میں آج بھی یہ طریقۂ علاج جاری ہے اگرچہ انداز بدل گیا ہے۔ ہمارے ایک دوست بھی اس طریقہ سے علاج کرتے ہیں لیکن وہ سینگ کا خول لگانے کے بجائے بوتل بدن سے چپکاکر اُس سے فاسد خون نکالتے ہیں اس سے مرض میں افاقہ ہوجاتا ہے۔ قیامت کے دن تین چیزیں عرش الٰہی کے نیچے ہوں گی : عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ ۖ قَالَ '' ثَلٰثَة تَحْتَ الْعَرْشِ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَلْقُرْآنُ یُحَاجُّ الْعِبَادَ لَہ ظَھْر وَّبَطَن، وَالْاَمَانَةُ وَالرَّحِمُ تُنَادِیْ الَاَ مَنْ وَصَلَنِیْ وَصَلَہُ اللّٰہُ وَمَنْ قَطَعَنِیْ قَطَعَہُ اللّٰہُ ''( شرح السنة للبغوی بحوالہ مشکٰوة ص ١٨٦)