ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006 |
اكستان |
|
وفیات جامعہ خیر المدارس ملتان کے رئیس المفتی حضرت مولانا عبد الستار صاحب گزشتہ ماہ مختصر علالت کے بعد انتقال فرماگئے ،اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مولانا کی زندگی درس و تدریس کے لیے وقف تھی۔ مولانا کی طویل دینی خدمات انشاء اللہ آخرت میں اُن کے لیے بہت بڑا سرمایہ ثابت ہوںگی۔ اللہ تعالیٰ اُن کی خدمات کو قبول فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور جامعہ کے لیے اُن کا نعم البدل عطاء فرمائے ، آمین ۔ جامعہ مدنیہ جدید کے بہی خواہ محترم ریحان علی صاحب کے تایا زاد بھائی جناب ڈاکٹر سہیل اختر صاحب جوکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل تھے، گزشتہ ماہ پی آئی اے کے طیارہ کو پیش آنے والے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے،اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور اِس حادثہ میں دیگر جاں بحق ہونے والے حضرات کی بھی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطاء فرمائے ،آمین ۔ گزشتہ ماہ جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا صابر صاحب کے ماموں ،اور تاخیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق وال سال انگلینڈ کے محترم نور داد صاحب اور کوٹ عبد المالک کے مولانا صابر صاحب کے بیٹے مولانا عبدالرحمن صاحب انتقال فرماگئے، اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ دُعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطاء فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، آمین ۔