ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2006 |
اكستان |
|
جس سے چالیس ہزار افراد کو روزگار ملا ہے۔ بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیم تعمیر کیے جائیں۔ کٹاس مندر کی تزئین آرائش سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور اصل حالت میں اس کو بحال کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے بھارت اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہونگے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے فورسٹال ہوٹل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے امیج کو خراب کرنے والے منفی پروپیگنڈے کو زائل کریں گے۔ اس موقع پر بھارتی ہائی کمشز شیوشنکر مینن نے کہا کہ کٹاس راج کی بحالی کے اقدامات سے بھارتی عوام بہت خوش ہونگے۔ ہم اس سلسلے میں تکنیکی سہولتیں فراہم کریں گے۔(روز نامہ نوائے وقت یکم جولائی ٢٠٠٥ئ) بابری مسجد کی جگہ مندر کی بلٹ پروف عمارت تعمیر کرنے کا بھارتی منصوبہ نئی دہلی (آن لائن) بھارتی حکومت بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ بھارتی خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی حکومت سپریم کورٹ سے مندر کو مکمل ائیر کنڈیشنڈ اور راکٹ حملوں سے بچائو کے لیے ڈبل سٹیل دیوار کے ساتھ بلٹ پروف عمارت کی تعمیر کی اجازت لینا چاہتی ہے۔ حکومت کے ایک اندازے کے مطابق اس کی عارضی تعمیر پر 722ملین روپے لاگت آئے گی۔ (روزنامہ نوائے وقت ٥ جولائی ٢٠٠٦ئ) جاپانی بے ضمیر قوم جاپانی وزیر اعظم نے بش کے لیے پریسلے کا گانا سنایا واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ کے دورے کے اختتام پر جاپانی وزیر اعظم جونیچرو کوئزومی نے وائٹ ہائوس میں تقریب کے دوران جام اُٹھاتے ہوئے صدر بش کے لیے کہا ''آئی وانٹ یو، آئی لویو'' ۔ واضح رہے کہ یہ الفاظ مشہور امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کے گانے کے ہیں جنہیں جاپانی وزیر اعظم بہت پسند کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے دورے میں خصوصی طور پر آنجہانی گلوکار کے گھر اور قبر پر جانا چاہیں