ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006 |
اكستان |
|
تکبیر تشریق : مسئلہ : تکبیر تشریق میں ہر فرض عین نماز کے بعد ایک مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ کہنا مرد اور عورت، مقیم اور مسافر، امام اور مقتدی سب پر واجب ہے۔ مسئلہ : تکبیر تشریق تین دفعہ کہنا بھی جائز ہے لیکن دو مرتبہ کہنا بدعت ہے۔ مسئلہ : مرد یہ تکبیر آواز سے کہیں یہ واجب ہے جبکہ عورتیں آہستہ آواز سے کہیں۔ مسئلہ : یہ تکبیر عرفہ یعنی نویں تاریخ کی فجر سے تیرھویں تاریخ کی عصر تک کہنا چاہیے۔ یہ کل 23نمازیں ہوئیں جن کے بعد تکبیر واجب ہے۔ مسئلہ : نماز کے فوراً بعد تکبیر کہنا چاہیے۔ مسئلہ : اگر امام تکبیر کہنا بھول جائے تو مقتدیوں کو چاہیے کہ فوراً تکبیر کہہ دیں یہ انتظار نہ کریں کہ جب امام کہے تو وہ کہیں۔ مسئلہ : عید الاضحی کی نماز کے بعد بھی تکبیر کہہ لینا بعض کے نزدیک واجب ہے۔ مسئلہ : ایام ِتشریق میں فوت شدہ نماز جو اِسی سال کے ایام تشریق میں قضا کی جائے اِس کے بعد بھی تکبیر تشریق کہنا واجب ہے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارالاقامہ (ہوسٹل) اور درسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے (ادارہ)