ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006 |
اكستان |
|
عالمی خبریں گُستاخِ رسول ۖ اپنے انجامِ بد کو پہنچا توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ڈنمارک کے اخبار کا ایڈیٹر زندہ جل مرا لاہور (نیوز ڈیسک) توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے ڈنمارک کے بدنام زمانہ اخبار ''جائلن بوسٹن'' کا بدبخت ایڈیٹر ایلیٹ بیک اپنے کمرے میں بھڑک اُٹھنے والی آگ میں جل کر ہلاک ہوگیا ہے۔ ایک سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلیٹ بیک اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کی لپیٹ میں آکر بدبخت ایلیٹ بیک زندہ جل کر ختم ہوگیا۔ اس ایڈیٹر نے 30دسمبر 2005ء کو اپنے اخبار میں توہین آمیز خاکے شائع کیے تھے جس پر پاکستان سمیت دُنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا۔ ڈنمارک کی حکومت اس کے جل مرنے کی خبر کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ سعودی اخبار نے لکھا ہے کہ اس ایڈیٹر کو اللہ کے عذاب نے سوتے میں پکڑلیا اور وہ زندہ جل کر جہنم واصل ہوگیا۔ (روزنامہ نوائے وقت ١٥جون ٢٠٠٦ئ) ایک تھا حرام خور ''حرام مرغی کھانے میں بڑا مزا آتا ہے مندر بھی جاتا رہتا ہوں'' : عمر عبد اللہ کا اعتراف سرینگر (کے پی آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر عمر عبد اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ حرام کی گئی مرغی (جھٹکا) کھاتے تھے۔ زی ٹیلیویژن کے پروگرام ''تم ہی نیا کل کے'' میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک سکھ ڈھاباگیانی دے میں جاکر چوری چھپے حرام مرغی سے بنائے گئے چکن کھانے میں کافی مزا محسوس کرتے رہے۔ اِس ڈابا کے مالک نے بھی عمر عبد اللہ کے دعویٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبد اللہ اِن کے ڈابے پر آکر بٹر چکن کھانے میں کافی مزا محسوس کرتے تھے۔ عمر عبد اللہ نے بھی یہ اعتراف کرلیا کہ اِن کے بچے چانکیہ دلی کے سنکسرتی سکول میں پڑھتے ہیں۔ انہیں وہ ابھی اِس لیے واپس نہیں لارہے کیونکہ ابھی حالات یہاں پر ٹھیک نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ عمر عبد اللہ کے والد ڈاکٹر فاروق عبد اللہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ رہے ۔بظاہر اِن کا نام مسلمانوں