ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006 |
اكستان |
|
نبوی لیل ونہار ( حضرت مولانا سعد حسن صاحب ٹونکی ) آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ مجلس کے بارے میں : ٭ آنحضرت ۖ وعظ وتلقین کی مجا لس نا غہ دے کرمنعقد فرماتے کہ لوگ اُکتا نہ جا ئیں ۔ ٭ آپ ۖ کی مجلس میںاگرکسی آنے والے کو آپ ۖ خاص ا عزازدینا چاہتے توآپ ۖ اُس کے لئے اپنی چادر بچھا دیتے ۔ ٭ جب آنحضرت ۖ کسی مجلس میںشرکت فر ماتے تو اہل مجلس کی گفتگو میںبے ربط اپنا خیال پیش نہیںفرماتے جب تک کہ وہ اپنے سلسلئہ گفتگو کو ختم نہ کر لیتے۔ ٭ آپ ۖ صحابہ کرام کے مجمع میںتشریف لے جاتے اورکوئی آپ ۖ کی تعظیم کیلئے کھڑاہوتاتو آپ ۖ برا مانتے ۔چنانچہ جب صحابۂ کرام آ پ ۖ کی یہ عادت ِمبار ک پہچان گئے توآپ ۖ کی تشریف آوری پر اُن میں سے کو ئی کھڑا نہیں ہوتا۔ ٭ آنحضرت ۖ کسی مجلس میںشر کت فرما تے تو جہا ں مجلس ختم ہو تی وہیںتشریف رکھتے، مجلس کے بیچ میںجاکر بیٹھنے کی کو شش نہیںفرماتے ۔ ٭ آنحضرت ۖ صحابہکے ساتھ تشریف فرماہوتے اور کسی ضرورت سے آپ ۖ کو گھر میں تشریف لے جا نا ہوتا اور پھر آنے کا اِرادہ نہیں ہوتا تو آپ ۖ اپنے جوتے پہن کر جا تے اور اگرآپ ۖ کوپھر واپس آنا ہو تا تواِس کی علامت یہ ہو تی کہ آپ ۖ اپنے جوتے مجلس ہی میںچھوڑ جاتے اور آپ ۖ برہنہ پا اندر گھر میںتشریف لے جا تے ۔ ٭ آپ ۖ مجلس میں اپنے اصحابکے ساتھ تشریف فرما ہوتے تواپنے زانومبارک کو ہم جلیسوں سے آگے نہیں بڑھنے دیتے کہ امتیاز پیدا نہ ہوجا ئے ۔