Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006

اكستان

34 - 64
بسلسلہ اصلاح ِخواتین
عورتوں کے عیوب اور اَمراض
(  از اِفادات  :  حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ  )
شیخی کا مرض  :
	شیخی مذموم اور ممنوع ہے اور یہ ذمیمہ (یعنی شیخی بگھارنے کی بری عادت) عورتوں کی گویا سرشت میں داخل ہے۔ اُٹھنے میں بیٹھنے میں بولنے میں چالنے میں اور زیور میں تو ایسا اِس شیخی کو اپنایا ہے کہ اِس کی بنیاد ہی اِس پر ہے۔ زیور بِلا باجے کے نہیں پہنیں گی۔ باجے میں فائدہ یہ ہے کہ کہیں جائیں تو پہلے ہی سے مردوں عورتوں سب کو آپ کی تشریف آوری کی اطلاع ہوجائے۔ جب کہیں جائیں گی تو ڈولی (رکشہ وغیرہ) سے اُترتی ہیں۔ گھر میں اطلاع کے لیے کہا جائے گا کہ بیگم صاحبہ آئی ہیں۔ وہاں پہنچ کر ایسی جگہ بیٹھیں گی کہ سب کی نظریں اِن پر پڑیں۔ ہاتھ کان ضرور دکھلائیں گی، ہاتھ کسی کام میں گھرا ہو تب بھی کسی بہانے سے نکالیں گی۔ اور کان کو ڈھکے ہوئے ہوں مگر گرمی کے بہانے سے یا کسی ضرورت سے کھول کو ضروری دکھلائیں گی کہ ہمارے پاس اِتنا زیور ہے۔ اور اگر کوئی عورت مہذب ہوئی اور بہشتی زیور پڑھی ہوئی ہے اور دِکھاوے اور شیخی کی مذمت اِن کو یاد ہوئی تو خدا سلامت رکھے باریک کپڑے اِن کے بلا ارادہ سب بنائو سنگار کو دکھلادیتے ہیں۔ اور اگر کسی کی نظر نہ بھی پڑے تو کھجلی اُٹھاکر کان تو دکھا ہی دیں گی جس سے اندازہ کیا جائے کہ جب اِتنا زیور اِن کے کانوں میں ہے تو گھر میں نہ معلوم کتنا ہوگا چاہے گھر میں خاک نہ ہو۔ یہ گناہ تو ہاتھ پیر سے کیے۔ پھر وہیں بیٹھتے ہی سوائے غیبت کے اور کوئی دوسرا مشغلہ ہی نہیں۔ ان عورتوں کی شیخی کے دو موقعے ہوتے ہیں۔ ایک خوشی کا ایک غمی کا ،انہی دو موقعوں میں اجتماع ہوتا ہے۔ (التبلیغ دواء العیوب) 
	عورتوں کو ایسا غلو ہوا ہے کہ اِس تصنع (شیخی اور دِکھلاوے کے اہتمام میں خاوند کی اچھی آمدنی بھی اِن کو کافی نہیں ہوتی اور سب آمدنی لے کر مردوں کو بے وقوف بنانا چاہتی ہیں۔ جو مرداِن کی مرضی کے موافق چلے اور اِن سے حساب و کتاب نہ لے اور آنکھ بند کرکے خرچ کرنے دے وہ اِن کے نزدیک بہت اچھا ہے۔ آپس میں بیٹھ کر فخر کرتی ہیں کہ میرے میاں تو ایسے ہیں کہ دے کر پوچھتے بھی نہیں کہ کہاں خرچ کیا جو مرد اُلو اور احمق ہو وہ اِن کے نزدیک اچھا ہے اور جو منتظم ہو اور دیکھ بھال کر خرچ کرے تو اُس کو کہتی ہیں کہ ہمارے میاں تو بڑے جلاد ہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت اُسید باکرامت صحابی : 5 3
5 قرآن کی تلاوت اور سکون : 6 3
6 فرشتوں کے اُترنے سے بھی سکون ہوتا ہے : 6 3
7 نمیدان ِجہاد اور سکون : 7 3
8 سکینہ کیا ہے ؟ 7 3
9 آخرت میں اَعمال کا وزن بھی ہوگا : 7 3
10 ہار کی گمشدگی اور وضوء کا بدل : 8 3
11 باپ کا غصّہ اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 3
12 بوبکر کے خاندان کی برکات کا اعتراف 9 3
13 یزید اور شراب 10 1
14 مدینہ اور اہل ِشام 13 13
15 لوٹ اور قتل عام : 15 13
16 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
17 حضرت فاطمہ کی ذہانت اور اُس پر رسول اللہ ۖ کا مدح فرمانا : 21 16
18 ایثار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 22 16
19 صدق ِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 23 16
20 کثرت خدمت ِعلمی حضرت عائشہ اور اُس کی وجہ : 23 16
21 اِصلاح ِ نیت اور دین کی دعوت 25 1
22 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 34 1
23 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 34 22
24 شیخی کا مرض : 34 22
25 شیخی اور تکبر و ریاکاری سے بچنے کی عمدہ تدبیر 35 22
26 نبوی لیل ونہار 36 1
27 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ مجلس کے بارے میں : 36 26
28 مکتوب ِگرامی حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم 38 1
29 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں 39 1
30 بقیہ : یزید اور شراب 46 13
31 گلدستہ ٔ احادیث 47 1
32 تین شخصوں سے اللہ کو محبت ہے اور تین شخصوں سے نفرت ہے : 47 31
33 تین شخص جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں : 48 31
34 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 49 22
35 دیارِ حبیب میں چند روز 50 1
36 دینی مسائل 53 1
37 عید کی نماز کا طریقہ : 53 36
38 تکبیر تشریق : 56 36
39 عالمی خبریں 62 1
40 گُستاخِ رسول ۖ اپنے انجامِ بد کو پہنچا 62 39
41 ایک تھا حرام خور 62 39
42 بیچاری سائنس ……کبھی کچھ تو کبھی کچھ 63 39
Flag Counter