ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006 |
اكستان |
|
الا ہے، تاہم وہ اسلامی روایات اور شعار پر یقین نہیں رکھتے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ قاباعدگی سے مندر جاتے رہے۔ انہوں نے ماتھے پر ٹیکا بھی لگایا۔ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے ایک عیسائی عورت سے شادی کی، اُن سے ان کے بیٹے عمر عبد اللہ نے سکھ عورت سے شادی کی جبکہ اُن کی بیٹی سارہ نے ہندو نوجوان سے شادی کررکھی ہے۔ یوں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کا خاندان سیکولر بھارت کا بہترین نمونہ ہے۔(روزنامہ نوائے وقت ٢٧جون ٢٠٠٦ئ) بیچاری سائنس ……کبھی کچھ تو کبھی کچھ لندن (اے پی پی) طویل عرصہ سے یہ کہا جارہا ہے کہ انڈہ دل کے مریضوں کے لیے فائدہ مند نہیں۔ تاہم تازہ ترین تحقیق سے نہ صرف یہ ثابت ہوا ہے کہ مذکورہ خیال درست نہیں بلکہ یہ بھی ثابت ہوا کہ انڈا ایک بہترین غذا ہے۔ یونیورسٹی آف سرے کے سکول آف بائیو میڈیکل اینڈ مالیکولر سائنس کی تحقیق کے مطابق انڈا نہ صرف آپ کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے بلکہ سینے کے سرطان اور آنکھوں کی بیماریوں سے بچائو میں بھی معاون ہے۔ تحقیق کے مطابق انڈا آپ کا وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈا کھانے والے کو انڈا نہ کھانے والوں کی نسبت دل کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک انڈا آپ کو تیرہ ضروری غذائی اَجزا فراہم کرتا ہے جس میں پروٹین سرفہرست ہے۔ اِس کے علاوہ اِس میں وٹامن ای، وٹامن بی اور وٹامن اے بھی ہوتا ہے جو جسمانی نشو و نما کے لیے ضروری ہے۔ اَنڈے میں موجود آئیوڈین ہڈیوں اور تھائیرائیڈ گلینڈ کو صحت مند رکھتا ہے جبکہ اَنڈے میں موجود لیوٹین اور زیزینتھن آنکھوں کو اِنسانی عمر سے متعلقہ اَمراض لاحق ہونے سے بچاتے ہیں۔ انڈے میں صرف 75کیلو ریز ہوتی ہیں جبکہ اِس میں 5گرام چکنائی ہوتی ہے۔ تازہ تحقیق میں اِنکشاف کیا گیا ہے کہ انڈے کی زردی میں موجود کولیسٹرول دراصل سیچوریٹڈفیٹی ڈائیٹری کولیسٹرول نہیں ہے جس سے خون میں کولیسٹرول کی سطح بلند ہوتی ہے۔(روزنامہ نوائے وقت ٢٧جون ٢٠٠٦ئ)