ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006 |
اكستان |
|
بوبکر کے خاندان کی برکات کا اعتراف : تو حضرت اُسید ابن حضیر کا نام آتا ہے خاص طور پر کہ انہوں نے کہا مَاہِیَ بِاَوَّلِ بَرَکَتِکُمْ یَا آلَ اَبِیْ بَکْرٍ اے ابوبکر یا ابوبکر کے خاندان یہ تمہاری کوئی پہلی برکت نہیں ہے ١ یعنی پہلے بھی تم سے ایسے ہی لوگوں کو فائدے پہنچتے رہے اور یہ فائدہ تو ایسا ہے جو قیامت تک چلے گا۔ ہر مریض جو عاجز ہو پانی اُس کو استعمال کرنا منع ہو تووہ تیمم کرلے۔ اسی طرح غسل کے بجائے بھی وہ تیمم ہی کرلے۔ تو یہ حکم جو اُترا ہے یہ قیامت تک ساری اُمت کے لیے برکت سہولت اور بہت زیادہ سہولت اور فائدہ کا باعث بنا۔ تو اس حدیث شریف میں حضرت اُسید ابن حضیر رضی اللہ عنہ کا نام جناب رسول اللہ ۖ نے لیا ہے کہ نِعْمَ الرَّجُلُ اُسَیْدُ ابْنُ حُضَیْرٍ اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت میں اِن سب حضرات کا ساتھ نصیب فرمائے، آمین۔ اختتامی دُعا ……… ١ (بخاری شریف ص٤٨ ج١ و ص ٦٦٣ ج٢)