Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006

اكستان

23 - 64
صدق ِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا  :
	 حضرت عائشہ  فرماتی ہیں کہ بعد رسول اللہ  ۖ  کے میں نے فاطمہ سے زیادہ کسی کو سچا نہیں پایا۔ ایک بار حضرت سیدة النسائ اور حضرت عائشہ صدیقہ   میں کچھ رنجش ہوگئی۔ آنحضرت  ۖ  دریافت فرمانے لگے تو حضرت عائشہ نے عرض کیا کہ جو فاطمہ کہتی ہیں وہی درست ہے وہ کبھی جھوٹ نہیں بولتیں۔ 
	اشعة اللمعات میں صحیح سند سے مروی ہے کہ آپ جمعہ کے روز اپنی خادمہ کو حکم دیتی تھیں کہ جب آفتاب غروب ہونے کے قریب ہو مجھے اطلاع دینا کہ میں اُس وقت (خاص طور پر) ذکر و دُعا میں مشغول ہوں (جمعہ کے روز جو گھڑی قبولیت ِدُعا کی ہے اُس میں بہت قول ہیں۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ وقت اخیر دن میں ہے) اور واضح ہو کہ دُعا میں اپنی ذات کو بھی شریک کرنا چاہیے اور اپنے نفس کی طرف سے بے پروانہ ہو مگر قصّہ مذکورہ میں شفقت اُمت ِمحمدیہ  ۖ  کی وجہ سے غالباً ایسا غلبہ ہوا کہ اپنا خیال نہ رہا۔ اور حدیثوں میں دُعا کا طریق یہ بھی آیا ہے کہ پہلے اپنی ذات کے لیے دُعا کرے پھر دوسرے کے لیے۔ نیز تنہا بھی دوسرے کے لیے دُعا کرنا ثابت ہے اور اپنے لیے بھی تنہا دُعا کرنا ثابت ہے۔ غرض یہ کہ حضرت سیدة النسائ اعلیٰ درجہ کے کمالات سے متصف تھیں۔ 
	اور جاننا چاہیے کہ انسان کے متعلق دو قسم کے حقوق ہیں جن پر اُس کی فلاح اور نجات موقوف ہے ۔اول وہ معاملہ جو بندہ کے اور اللہ کے درمیان ہے۔ دوسرے وہ معاملہ جو اپنی ذات اور دوسرے بندوں کے درمیان ہے۔ سو عبادات کا شوق بطریق مذکور یہ اول مرتبہ کا کمال ہے اور اخلاق و عادات کا اچھا ہونا مخلوق پر شفقت ہونا   یہ دوسرے قسم کا کمال ہے اور دونوں قسم کے کمال کی حکایات مذکورہ سے آپ کا کمال اچھی طرح واضح ہوگیا اور  قرآن و حدیث آپ کی فضیلت کا اعلیٰ درجہ کا گواہ ہے۔ 
کثرت خدمت ِعلمی حضرت عائشہ   اور اُس کی وجہ  :
	حضرت عائشہ سے علمی فیض بہت کچھ جاری ہوا اِس لیے کہ آپ کی عمر زیادہ ہوئی اور دو ہزار دوسو دس حدیثیں اُن سے مختلف کتابوں میں مروی ہیں اور عبادت کا موقع بھی بوجہ زیادتی عمر خصوصاً بحالت ِخلوت بعد وفات نبی  ۖ  خوب ہاتھ آیا، اس لیے کہ حضور  ۖ  کی خدمت جو اعلیٰ عبادت تھی اُس سے اِس قدر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت اُسید باکرامت صحابی : 5 3
5 قرآن کی تلاوت اور سکون : 6 3
6 فرشتوں کے اُترنے سے بھی سکون ہوتا ہے : 6 3
7 نمیدان ِجہاد اور سکون : 7 3
8 سکینہ کیا ہے ؟ 7 3
9 آخرت میں اَعمال کا وزن بھی ہوگا : 7 3
10 ہار کی گمشدگی اور وضوء کا بدل : 8 3
11 باپ کا غصّہ اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 3
12 بوبکر کے خاندان کی برکات کا اعتراف 9 3
13 یزید اور شراب 10 1
14 مدینہ اور اہل ِشام 13 13
15 لوٹ اور قتل عام : 15 13
16 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
17 حضرت فاطمہ کی ذہانت اور اُس پر رسول اللہ ۖ کا مدح فرمانا : 21 16
18 ایثار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 22 16
19 صدق ِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 23 16
20 کثرت خدمت ِعلمی حضرت عائشہ اور اُس کی وجہ : 23 16
21 اِصلاح ِ نیت اور دین کی دعوت 25 1
22 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 34 1
23 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 34 22
24 شیخی کا مرض : 34 22
25 شیخی اور تکبر و ریاکاری سے بچنے کی عمدہ تدبیر 35 22
26 نبوی لیل ونہار 36 1
27 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ مجلس کے بارے میں : 36 26
28 مکتوب ِگرامی حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم 38 1
29 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں 39 1
30 بقیہ : یزید اور شراب 46 13
31 گلدستہ ٔ احادیث 47 1
32 تین شخصوں سے اللہ کو محبت ہے اور تین شخصوں سے نفرت ہے : 47 31
33 تین شخص جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں : 48 31
34 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 49 22
35 دیارِ حبیب میں چند روز 50 1
36 دینی مسائل 53 1
37 عید کی نماز کا طریقہ : 53 36
38 تکبیر تشریق : 56 36
39 عالمی خبریں 62 1
40 گُستاخِ رسول ۖ اپنے انجامِ بد کو پہنچا 62 39
41 ایک تھا حرام خور 62 39
42 بیچاری سائنس ……کبھی کچھ تو کبھی کچھ 63 39
Flag Counter