Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2006

¾اكستان Ù

31 - 64
مناقب کے اعتبار سے بہت اعلیٰ بنادیا...............کردیا اور آپ کو اولیّت دے دی ہے لیکن اگر آپ خود ہی وہ فضیلت حاصل کرنا نہ چاہیں وہ مقام حاصل کرنا نہ چاہیں تو کون آپ کو وہ رُتبہ دے سکتا ہے۔
	 ہمیں آپ سے یہ کہنا ہے یہ فکر آپ کے سامنے رکھنی ہے، یہ جذبہ سامنے رکھنا ہے، ایک کام تو اللہ نے کردیا کہ آپ کو زبردست بانی دے دیا جس نے نہایت اعلیٰ درجہ کے اخلاص کے ساتھ اعلیٰ درجہ کے جذبہ کے ساتھ، اعلیٰ درجہ کے حوصلہ کے ساتھ بنیاد رکھی۔ اب آپ نہایت اعلیٰ درجہ کی نیت نہایت اعلیٰ درجہ کے حوصلہ نہایت اعلیٰ درجہ کے جذبے اور محنت کے ساتھ اور اعلیٰ درجہ کی لیاقت اور صلاحیت پیدا کرنے کے لیے لگ جائیے۔ اس جذبے کے ساتھ جب آپ دوسروں تک بات پہنچائیں گے دین حق کی تعلیم کو پہنچائیں گے۔ آپ اس مشن سے جڑئیے تو اللہ تعالیٰ آپ کو سرخرو کرے گا۔ دُنیا میں بھی سرخرو کرے گا آخرت میں بھی سرخرو کرے گا۔ اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات سے نوازے گا، اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے اور جو آج فتنے آرہے ہیں اور جو آج دُشمنان اسلام ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ان سازشوں کا مقابلہ کرنے، اُن فتنوں کو سمجھنے کی صلاحیت ہمارے اندر پیدا فرمائے اور دوسروں کو بھی چوکنا کرنے اوران فتنوں سے نکالنے ان آزمائشوں سے نکالنے ان مصیبتوں سے بچانے کی صلاحیت کی توفیق ہمارے اندر عطا فرمائے۔ بس اسی پر ہم اپنی بات ختم کرتے ہیں۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اور آپ سب کو قبول فرمائے مبارک فرمائے۔ وآخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین۔ 
درس ِ حدیث
حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔      نوٹ  :  کبھی اچانک کسی مجبوری کی وجہ سے درس اپنے مقررہ وقت پر نہیں ہوتا لہٰذ ا زحمت سے بچنے کے لیے مستورات ایک دن پہلے فون پر رابطہ کر لیا کریں۔(ادارہ)
فون رابطہ  :    042-7726702    042-5162725 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 حضرت اُسید باکرامت صحابی : 5 3
5 قرآن کی تلاوت اور سکون : 6 3
6 فرشتوں کے اُترنے سے بھی سکون ہوتا ہے : 6 3
7 نمیدان ِجہاد اور سکون : 7 3
8 سکینہ کیا ہے ؟ 7 3
9 آخرت میں اَعمال کا وزن بھی ہوگا : 7 3
10 ہار کی گمشدگی اور وضوء کا بدل : 8 3
11 باپ کا غصّہ اور بیٹی کی سعادت مندی : 8 3
12 بوبکر کے خاندان کی برکات کا اعتراف 9 3
13 یزید اور شراب 10 1
14 مدینہ اور اہل ِشام 13 13
15 لوٹ اور قتل عام : 15 13
16 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
17 حضرت فاطمہ کی ذہانت اور اُس پر رسول اللہ ۖ کا مدح فرمانا : 21 16
18 ایثار حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 22 16
19 صدق ِ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا : 23 16
20 کثرت خدمت ِعلمی حضرت عائشہ اور اُس کی وجہ : 23 16
21 اِصلاح ِ نیت اور دین کی دعوت 25 1
22 بسلسلہ اصلاح ِخواتین 34 1
23 عورتوں کے عیوب اور اَمراض 34 22
24 شیخی کا مرض : 34 22
25 شیخی اور تکبر و ریاکاری سے بچنے کی عمدہ تدبیر 35 22
26 نبوی لیل ونہار 36 1
27 آنحضرت ۖ کی عادات ِطیبہ مجلس کے بارے میں : 36 26
28 مکتوب ِگرامی حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب دامت برکاتہم 38 1
29 ائمہ اربعہ رحمہم اللہ کے مقلدین کے بارے میں 39 1
30 بقیہ : یزید اور شراب 46 13
31 گلدستہ ٔ احادیث 47 1
32 تین شخصوں سے اللہ کو محبت ہے اور تین شخصوں سے نفرت ہے : 47 31
33 تین شخص جن سے اللہ تعالیٰ محبت رکھتے ہیں : 48 31
34 بقیہ : عورتوں کے عیوب اور امراض 49 22
35 دیارِ حبیب میں چند روز 50 1
36 دینی مسائل 53 1
37 عید کی نماز کا طریقہ : 53 36
38 تکبیر تشریق : 56 36
39 عالمی خبریں 62 1
40 گُستاخِ رسول ۖ اپنے انجامِ بد کو پہنچا 62 39
41 ایک تھا حرام خور 62 39
42 بیچاری سائنس ……کبھی کچھ تو کبھی کچھ 63 39
Flag Counter