ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006 |
اكستان |
|
نام کتاب : جمال ِ محمد ۖ کا دِلربا منظر۔ رُوئے زیبا کی تابانیاں، ماہتاب نبوت کی ضوء افشانیاں، آفتاب نبوت کی ضیاء پاشیاں تصنیف : مولانا عبد القیوم حقانی صفحات : ٧٧٤ سائز : ١٦/٣٦ x٢٣ ناشر : القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ ،خالق آباد نوشہرہ معروف عالم اور قلمکار مولانا عبد القیوم حقانی زید مجدہم نے حضرت امام ترمذی رحمہ اللہ کی ''شمائل'' کی اُردو شرح دو ضخیم جلدوں میں مرتب کی تھی جس میں شرح و بسط سے کام لیا تھا۔ مولانا نے یہ خیال فرماکر کہ شاید یہ شرح ہر ایک کی دسترس میں نہ آسکے، اُس کو چند اجزاء میں تقسیم فرمادیا، زیر تبصرہ چاروں کتابیں اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔ مولانا کا اِرادہ آٹھ اجزاء کی ترتیب کا ہے۔ پہلی کتاب ''جمال محمد ۖ کا دلربا منظر'' میں شمائل ترمذی کی بائیس احادیث مبارکہ کی تشریح و توضیح کی گئی ہے۔ دوسری کتاب ''رُوئے زیبا کی تابانیاں'' میں شمائل کی اڑتالیس احادیث مبارکہ کی مفصل تشریح و توضیح بیان کی گئی ہے۔ تیسری کتاب ''ماہتاب نبوت کی ضوء افشانیاں'' میں شمائل کی ساٹھ احادیث مبارکہ کی تشریح و توضیح کی گئی ہے۔ چوتھی کتاب ''آفتاب نبوت کی ضیاء پاشیاں'' میں شمائل کی ایک سو ستتّر احادیث مبارکہ کی تشریح و توضیح بیان کی گئی ہے۔ چاروں کتابوں کا انداز بیان نہایت آسان و دلکش ہے جس سے حضور نبی کریم ۖ کی محبت و عقیدت قلب و جگر میں پیوست ہوتی ہے جو کتاب کا اصل مقصد ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کو جزائے خیر مرحمت فرمائے اور اِس سلسلہ کی تکمیل کی توفیق عطا فرما ئے۔