ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006 |
اكستان |
|
کتاب اپنے موضوع پر ایک عمدہ کاوِش ہے ،علماء و طلباء کو اِس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے۔ نام کتاب : امام اہل سنت حضرت مولانا عبد الشکور صاحب لکھنوی (حیات و خدمات) تصنیف : پروفیسر محمد عبد الحی فاروقی زید مجدہم صفحات : ٧٧٢ سائز : ١٦/٣٦x٢٣ ملنے کے پتے : کتب خانہ عزیزیہ اُردو بازار دہلی، ربانی بک ڈپو، کٹرہ شیخ چاند دہلی علمی و دینی حلقوں میں امام اہل سنت حضرت مولانا عبد الشکور لکھنوی رحمة اللہ علیہ (م:١٩٦٢ئ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں، آپ اپنی اعلیٰ علمی صلاحیتوں اور عملی جد و جہد کی بناء پر علماء و مشائخ میں امتیازی مرتبہ و مقام کے حامل تھے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو احقاقِ حق اور ابطالِ باطل کا خاص ملکہ عطا فرمایا تھا جس سے کام لیتے ہوئے آپ زندگی بھر باطل کے خلاف چومکھی لڑائی لڑتے رہے، آپ نے افراد سازی کے ساتھ ساتھ ذہن سازی کی طرف خصوصی توجہ فرمائی جس کے نتیجہ میں آپ کے قلم ِحقیقت رقم سے بہت سی قیمتی کتابیں نکلیں اور بہت سی ضخیم اور اہم کتابوں کے تراجم شائع ہوئے۔ حضرت مولانا کی زندگی تحریک مسلسل اور سعی پیہم سے عبارت تھی یہی وجہ ہے کہ آپ کی ذات بابرکات سے تن تنہا وہ کام انجام پائے جن کا کسی جماعت سے انجام پانا بھی مشکل نظر آتا ہے۔ حضرت مولانا لکھنوی کی زندگی کے نایاب گوشے اور عظیم پہلو پردۂ خفا میں تھے جن کا سامنے آنا ضروری تھا، اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے پروفیسر عبد الحی صاحب زید مجدہم کو کہ آپنے اپنے جدِ امجد کی ضخیم سوانح مرتب فرماکر حضرت مولانا کی ہمہ جہت شخصیت کے تمام گوشوں کو خوبصورت انداز میں اُجاگر کردیا۔ پروفیسر صاحب نے اپنی اس کتاب کو ستائیس ابواب میں منقسم کیا ہے جن کے تحت حضرت مولانا لکھنوی کے حالات ِ زندگی اور آپ کی دینی و ملی خدمات بسط و تفصیل کے ساتھ آگئی ہیں۔انداز نگارش نہایت عمدہ ہے اور کتاب اپنی معنوی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ظاہری خوبیوں سے بھی آراستہ ہے، عوام و علماء بالخصوص حضرت لکھنوی کی تحریک سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے یہ کتاب خاصے کی چیز ہے۔