ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006 |
اكستان |
|
پنے شوہر کو بھی جگائے کہ وہ بھی نماز پڑھے۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا سب عورتوں سے اچھی وہ عورت ہے کہ جب شوہر اُس کی طرف نظر کرے تو وہ اُس کو خوش کردے اور جب وہ اُس کو کوئی حکم دے تو وہ اُس کی اِطاعت کرے اور اپنی جان اور مال میں اُس کو ناخوش کرکے اُس کی مخالفت نہ کرے۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جب کوئی عورت اپنے شوہر کو دُنیا میں کچھ تکلیف دیتی ہے تو جنت میں وہ حور جو اُس شوہر کو ملے گی وہ کہتی ہے کہ خدا تجھے غارت کرے وہ تیرے پاس مہمان ہے جلد ہی ہمارے پاس چلا آئے گا۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا سب سے اچھی وہ عورت ہے جو اپنی عزت آبرو کے بارے میں پارسا ہو اور اپنے خاوند پر عاشق ہو۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اُس عورت کو پسند کرتا ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ تو محبت اور لاگ کرے اور غیر مرد سے اپنی حفاظت کرے۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کوئی عورت دُوسری عورت سے اِس طرح نہ ملے کہ اپنے خاوند کے سامنے اُس کا حال اِس طرح کہنے لگے جیسے وہ اُس کو دیکھ رہا ہے۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا دوزخی عورتیں جن کو میں نے دیکھا نہیں میرے زمانہ کے بعد پیدا ہوں گی کہ کپڑے پہنے ہوں گی اور ننگی ہوں گی۔یعنی نام کو بدن پر کپڑا ہوگا لیکن کپڑا اِس قدر باریک ہوگا کہ تمام بدن نظر آئے گا اور اِتراکر بدن کو مٹکاکر چلیں گی اور بالوں کے اندر موباف یا کپڑا دے کر بالوں کو لپیٹ کر اِس طرح باندھیں گی کہ جس میں بال بہت سے معلوم ہوں جیسے اُونٹ کا کوہان ہوتا ہے، ایسی عورتیں جنت میں نہ جائیں گی بلکہ اُس کی خوشبو بھی اُن کو نصیب نہ ہوگی۔ ٭ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جو عورت زیور دِکھلاوے کے لیے پہنے گی (قیامت میں) اُسی سے اُس کو عذاب دیا جائے گا۔ ٭ رسول اللہ ۖ ایک سفر میں تشریف رکھتے تھے، آپ نے ایک آواز سنی جیسے کوئی کسی پر لعنت کررہا ہو۔ آپ نے پوچھا یہ کیا بات ہے؟ لوگوں نے عرض کیا کہ فلانی عورت ہے جو اپنی سواری کی اُونٹنی پر لعنت