Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2006

اكستان

49 - 64
٭  جب آپ  ۖ  کسی سفر سے واپس ہوتے تو رات کے وقت گھر میں ہرگز تشریف نہیں لے جاتے بلکہ راستہ میں کہیں ٹھہرجاتے اور پھر صبح کے وقت دولت خانہ میں قدم رنجہ فرماتے۔ 
	٭  سفر میں آپ  ۖ  اپنے ہمراہیوں کے ساتھ ہوتے اور کوئی کام سب کو کرنا ہوتا (مثلاً کھانا وغیرہ پکانا) تو آپ  ۖ  کام کاج میں ضرور حصہ لیتے۔ مثلاً ایک پڑائو پر سب اصحاب نے کھانا پکانے کا اِرادہ کیا اور ہر ایک نے ایک کام اپنے ذمہ لیا تو حضور اقدس  ۖ نے لکڑیاں چُن کر لانے کا کام اپنے ذمہ لیا۔ 
	٭  سفر سے واپسی پر عادت ِ طیبہ تھی کہ سیدھے گھر میں تشریف نہیں لے جاتے بلکہ پہلے مسجد میں جاکر نمازِ دوگانہ ادا فرماتے اور پھر گھر میں تشریف لے جاتے۔ 
	٭  سفر سے تشریف لاتے اور شہر میں آکر بچے راستہ میں ملتے تو اُن کو آپ  ۖ  اپنی سواری پر بٹھاتے۔ چھوٹے بچے کو اپنے آگے بٹھاتے اور بڑے کو اپنے پیچھے۔ 
	٭  جب آپ  ۖ  سفر میں جاتے یا جہاد کے لیے، تو ہر روز اصحاب میں سے ایک صحابی اپنے ہمراہ سواری پر بٹھاتے۔ 
	٭  جب آنحضرت  ۖ  سفر کے لیے روانہ ہوتے اور سواری پر اچھی طرح بیٹھ جاتے تو تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے اور پھر یہ الفاظ دُعا کے زبان مبارک پر ہوتے  :
 سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَلَنَا ھٰذَا وَمَا کُنَّا لَہ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ھٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضٰی اَللّٰھُمَّ ھَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ھٰذَا وَاَطْوِعَنَّا بُعْدَ الْاَرْضِ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَةُ فِیْ الْاَھْلِ وَالْمَالِ ۔ 
	اور جب آنحضرت  ۖ  سفر سے واپس ہوتے تو یہی دُعا پڑھتے۔ مگر اس کے ساتھ یہ الفاظ اور بڑھادیتے  اٰئِبُوْنَ تَائِبُوْنَ عَابِدُ وْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُ وْنَ ۔ 
	٭  جب کسی بلندی پر سواری چڑھتی تو تین مرتبہ  اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے اور یہ فرماتے اَللّٰھُمَّ لَکَ الشَّرْفُ عَلٰی کُلِّ شَرْفٍ وَلَکَ الْحَمْدُ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔ 
	٭  جب کسی بستی میں سواری اُترتی تو تین مرتبہ فرماتے  سُبْحَانَ اللّٰہِ ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 سوائے ایک کے سب کی بخشش ہوگئی ہے : 7 3
5 منافق کا جواب : 7 3
6 گدھے کی سعادت : 8 3
7 وقت اِس عالَم میں ہے اُس عالَم میں نہیں ہے : 8 3
8 انسان کی چاہت : 9 3
9 دعوت و تبلیغ اور منافق کا متکبرانہ جواب : 9 3
10 نبی علیہ السلام کا حسن اخلاق اور اُس کا اثر : 11 3
11 نجات کے لیے ایمان ضروری ہے : 11 3
12 مروان اور یزید ؟ 12 1
13 مناقب صحابۂ کرام و اہل ِبیت ِاطہار رضی اللہ عنہم 19 1
14 ارشاد ِباری تعالیٰ : 19 13
15 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' 20 13
16 مناقب سیّدةُ النساء فاطمة الزَّہراء رضی اللہ عنہا 20 13
17 مناقب سیّدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما : 21 13
18 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 24 1
19 پہلی فصل ....... اسمائے شریفہ کے بیان میں : 25 18
20 دوسری فصل ....... وِلادت شریف اور نکاح کے بیان میں : 26 18
21 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
22 حضرت خیر النسائ کے مبارک نکاح کا بیان : 26 18
23 تیسری فصل ....... حضرت فا طمہ کی وفات شریف کے بیان میں : 31 18
24 چوتھی فصل … حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی اولاد کا بیان : 34 18
25 محرم الحرام کی فضیلت اور منکراتِ مروجہ کی مذمت 35 1
26 تنبیہ : 36 25
27 قسم اول کے منکرات : 37 25
28 قسم دوم کے منکرات : 39 25
29 اولاد کی تعلیم و تربیت 42 1
30 وفیات 46 1
31 نبوی لیل ونہار 48 1
32 عورتوں سے متعلق حضور ۖ کے اِرشادات 51 1
33 گلدستۂ احادیث 54 1
34 تین چیزیں جو اِیمان کی حلاوت پیدا کرنے والی ہیں : 54 33
35 تین قسم کے لوگوں کے لیے دُگنا اجر ہے : 55 33
36 تین باتیں ایمان کی اصل اور جڑ ہیں : 56 33
37 دینی مسائل 57 1
38 ( نفل نماز کے احکام ) 57 37
39 (٧) صلوٰة التسبیح : 57 37
40 (٨) سفر کے نفل : 58 37
41 (٩) اِستخارہ کی نماز : 58 37
42 استخارہ کی حقیقت : 59 37
43 (١٠) نمازِ توبہ : 60 37
44 (١١) نمازِ قتل : 60 37
45 (١٢) نمازِ حاجت : 60 37
46 تنقید وتقریظ 61 1
Flag Counter