ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005 |
اكستان |
|
عالمی خبریں امریکی سائنسدانوںنے نواڈا ٹیسٹ مرکز میں پوری دنیا میں موجود کرنٹ سے ٤ گنا زیادہ کرنٹ پیدا کرلیا لاس ویگاس (اے پی پی ) امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایٹمی توانائی اوربجلی کے ماہر سائنسدانوں نے نواڈاٹیسٹ مرکز میں کرنٹ کی بہت بڑی مقدار پیدا کرنے کا دعوٰی کیا ہے اورکہا ہے کہ ان کی پیدا کردہ کرنٹ کی مقدار پوری روئے زمین پر پائے جانے والے کرنٹ کی مقدار سے بھی چار گنا زیادہ ہے۔ نیشنل نیو کلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ نیو میکسیکو میں لاس الموس نیشنل لیبارٹی اورنوادا ٹیسٹ سائٹ کے عملہ نے اٹلس پلسڈ پاور کے ادارہ میں زور داراورانتہائی طاقتور جنریٹر میں ایلو مینیم کے سلنڈر نمابالکل چھوٹے سائز کے گولہ کو سیکنڈ سے بھی انتہائی کم وقت کے لیے چلایا جس سے تقریباً ١٩ ملین ایمپئیر کرنٹ پیدا ہوا۔ سائنسدانوں نے مستقبل میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اسے بڑی اہم کامیابی قرار دیا ہے ۔سائنسدانوںنے بہت زیادہ مقدار میں بجلی پیدا کرنے کا یہ تجربہ ایٹمی ہتھیاروں کو مزید بہتر طورپر سمجھنے کے سلسلہ میں کیا تھا۔ (روزنامہ نوائے وقت لاہو ر ٢٩جولائی ٢٠٠٥ئ) نو منتخب ایرانی صدر اوراسرائیلی وزارتِ خارجہ میں رابطہ ہوا،اسرائیلی اخبار کا دعویٰ نظارت (آن لائن)نو منتخب ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اوراسرائیلی وزارتِ خارجہ کے درمیان پہلے رابطہ کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق نژادنے امریکہ میں مقیم جلا وطن ایرانی نژاد یہودیوں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اسرائیلی روزنامے میں وزارت خارجہ کے ذرائع سے شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب ایرانی صدر کا یہ خفیہ پیغام لاس اینجلس میں اسرائیلی قونصل جنرل نے تل ابیب کو ارسال کیا ہے جس پر اسرائیلی وزارت ِخارجہ کے حکام نے شدید حیرانگی کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر ١٥ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے اور اپنے دورہ کے دوران لاس اینجلس کے اُن یہودیوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں جو