Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005

اكستان

31 - 64
کے ذہن میں تھا۔ ایک وقت تھا کہ استعمار دشمن قوتوں کی ایک صف تھی آج استعمار دشمن قوتوں کی صف اورہے لیکن جمعیت علمائے اسلام سابقہ تسلسل کے ساتھ اس میں موجود ہے اس کا تسلسل نہیں ٹوٹا اس تسلسل کے ساتھ یہ تحریک رواں دواں ہے۔ استعمار دشمن کی بنیاد پر سیکولر قوتوں سے ہمارا اتحاد ہوتاتھا لیکن آج وہ تمام سیکولر قوتیں ،وہ قوتیں جو اپنے آپ کو بائیں بازو والے کہتے تھے جو عالمی سیاست کی تقسیم میں رُوس کے حامی تھے سوویت یونین کے اور کمیونزم کے حامی تھے اورہمارے ساتھ ان کا قدرِ اشتراک صرف استعمار دشمن تھا، لیکن وہ ساری قوتیں آج استعمار پرست ہوگئیں ۔تو یہ وہ لوگ ہیں جن کو اللہ پر ایمان کم تھا اورانسانی خدائوں کی عبادت کرتے تھے آج ایک انسانی خدا مر گیا تو دوسرے انسانی خدا کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے لیکن جمعیت علمائے اسلام کو اللہ نے اُسی ذہن اور اُسی فکر کے ساتھ اس تسلسل پر قائم رکھا ہوا ہے اورآج ایسے وقت میں جبکہ عالمی سیاست یک محوری بن گئی ہے اور تمام دنیا ایک امریکی قوت کی طرف دیکھ رہی ہے اورابھی تک دُنیا میں کوئی اس کا مدِ مقابل نہیں بن سکا ہے چائنہ بن پائے گا لیکن وقت ہے ابھی اس میں ۔رُوس شاید دوبارہ ایسی حیثیت اختیارکرے لیکن ابھی وقت ہے اس میں۔ 
امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے  :
	اورامریکہ آج دُنیا کی واحد سُپر طاقت کی حیثیت سے دندنا رہا ہے اورسیاست نہیں کررہا بلکہ بدمعاشی کررہا ہے ۔انگریز چالاکی کے ساتھ دُنیا پرحکومت کر چکا ہے۔سازشی مزاج تھا لیکن یہ چالاکی کے ساتھ نہیں بلکہ طاقت کا بے شرمی کے ساتھ استعمال کررہے ہیں ،طاقت سے دُنیا کو غُلام بنانے کی بات کرتا ہے ۔لیکن اِن حالات میں جبکہ تمام سیاسی مفکر ین اپنی ماضی کی پوری تاریخ کو چھوڑ کر یک لخت بدل گئے ہیں ایسے وقت میں بھی آج اس عالمی استعمار کے مقابلے میں کلمۂ حق کی قوت ہے تو وہ پاکستان کی جمعیت علمائے اسلام ہے۔ اورجمعیت علمائے اسلام کو اس سرزمین پر اس قوت کے خلاف سب سے پہلے آواز اُٹھانے کا اعزاز حاصل ہے لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ آئو دلیل کی بنیاد پر بات کرو تم دُنیا میں جو کچھ کررہے ہو تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔ یہ کہنا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، کوئی دلیل نہیں بلکہ جو کچھ تم کررہے ہو یہ دہشت گردی ہے یانہیں اس کا تجزیہ ہونا چاہیے۔
	مجاہدین کے ساتھ جو جیلوں میں ہو رہا ہے ۔کون سے انسانی حقوق کے ضابطوں کے تحت وہ جائز ہے شبرغان جیل میں اس وقت بھی ہزاروں لوگ قید ہیں جن کو نہ کھانا ملتا ہے نہ پینے کا صاف پانی نہ کپڑے تبدیل کرنے کا حق۔ بلگرام ائیر بیس میں جو کچھ ہورہا ہے، گوانٹا نا موبے میں جو کچھ ہو رہا ہے اورپاکستان کی جیلوں میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 قرآن .....سب بڑ ا معجزہ : 7 3
5 قرآن اور رمضان : 7 3
6 قرآن پاک سے قلبی سکون : 7 3
7 قرآن کی تلاوت اور فرشتوں کا اُترنا : 7 3
8 عظمت ِقرآنِ کریم بزبان رسالتمآب ۖ 10 1
9 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
10 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 9
11 شب ِبراء ت کی فضیلت : 21 9
12 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 9
13 ایک اعتراض اور اُس کا جواب : 22 9
14 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 9
15 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 9
16 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 9
17 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 26 1
18 قدیم تعلق : 27 17
19 حضرت کی مجھ پر شفقت ِپدری : 27 17
20 مقصود بالذات نظریہ ہوتا ہے : 28 17
21 مثال سے وضاحت : 28 17
22 اُمت کو سبق : 29 17
23 آڑے وقت میں جماعت کی قیادت : 29 17
24 چہر ہ پر انوارات : 30 17
25 فرض منصبی اورجماعتی اُمورپر گہری نظر : 30 17
26 اُن کی جماعت اورجامعہ : 30 17
27 موجودہ سیاست کا نقشہ حضرت کے ذہن میں اُس وقت بھی تھا : 30 17
28 امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے : 31 17
29 لندن دھماکے اور دینی مدارس کا موقف 34 1
30 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 37 1
31 علماء عرب اور سعودی حکومت کا فتوٰی : 37 30
32 عقل وقیاس کا مقتضیٰ : 37 30
33 اصل مسئلہ کی حقیقت اور غلط فہمی کا ازالہ : 39 30
34 گلدستہ ٔ احادیث 42 1
36 دوخصلتیں جو آسان ہیں لیکن اُن کے اپنانے والے کم ہیں 42 34
37 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 44 1
38 احوال و آثار 44 37
39 نام ونسب : 44 37
40 وادی سلوک وعرفان میں ورود : 45 37
41 حضرت شیخ کی عمر مبارک : 48 37
42 ڈاکٹر محمد استعلامی رقم فرماتے ہیں : 49 37
43 حضرت شیخ کا مسلک : 50 37
44 وفیات 53 1
45 خادم الحرمین الشریفین کا حادثۂ وفات 53 44
46 انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال 54 44
47 تقریظ وتنقید 56 1
48 عالمی خبریں 61 1
49 اخبارا لجامعہ 63 1
Flag Counter