Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005

اكستان

60 - 64
سے اچھی قراء ت اس شخص کی ہے کہ جب تم اُسے قراء ت کرتے سنو تو تمہیں محسوس ہو کہ اِس شخص پر خشیت ِخداوندی طاری ہے۔ ہمارے اکابر کا حال یہی تھا ، کافی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ جامع مسجد حاجی رحمت اللہ نئی انارکلی لاہور میں ایک محفل قراء ت انتہائی سادگی کے ساتھ منعقد ہوئی، اِس محفلِ قراء ت میں اکابر قراء کرام مثلاًحضرت قاری شریف صاحب ،حضرت قاری اظہار احمد صاحب تھانوی، حضرت قاری حسن شاہ صاحب بخاری، حضرت قاری ذاکر صاحب، حضرت قاری شاکر صاحب وغیرہم شریک تھے۔
	اس محفل میں حضرت قاری ذاکر صاحب نے اَلَمْ یَأنِ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُھمْ لِذِکْرِاللّٰہ کی تلاوت شروع کی ،تلاوت نہایت اثر انگیزتھی ۔ خطیب ِ مسجدحضرت مولانا ابراہیم صاحب نے حضرت قاری اظہار احمد صاحب سے گزارش کی کہ حضرت آپ تلاوت کے ساتھ ان آیات کا ترجمہ بھی بیان کرتے چلیں۔ یقین کیجیے کہ لوگ تلاوت اورترجمہ سن کر اپنے پر قابو نہ رکھ سکے اورزاروقطار رونے لگے ۔ اس محفلِ قراء ت کو اگر چہ سالہا سال بیت چکے ہیں لیکن اس محفل کا اثر دل سے نہیں جاتا ،اگر ایسی محفلِ قراء ت اب بھی ہوں تو کیا کہنا، لیکن اب جو محافل قراء ت منعقد کی جاتی ہیں اُن میں اِس قدر خرابیاں اورمفاسد ہوتے ہیں کہ ان میں شرکت کرنا گناہ محسوس ہوتا ہے ۔ 
	 بہت سے قراء کی وضع وقطع شریعت کے خلاف ہوتی ہے ۔بہت سے قراء بہت بھاری معاوضہ طلب کرتے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ اُن کی نیت خالص رضائِ خداوندی نہیں ہوتی ۔ بہت سے قراء پورا پورا پروٹوکول چاہتے ہیں جو اخلاص کے منافی ہے۔ بہت سی محافل قراء ت میں بے جا اسراف کیا جاتا ہے جو شرعاً مذموم ہے۔ بہت سی جگہ مووی بنتی ہے جو شرعاً ناجائز ہے ۔ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ محفل قراء ت رات گئے جاری رہتی ہے اور سُننے والے محفل سے فارغ ہوکر سوجاتے ہیں اورفجر کی نماز قضا کردیتے ہیں جو نیکی برباد گناہ لازم کے مترادف ہے۔ ایک خرابی بعض جگہ یہ بھی ہوتی ہے کہ لائوڈسپیکر کا بے جا استعمال کیا جاتا ہے جس سے پاس پڑوس کے لوگوں کو اذیت ہوتی ہے اورایذاء مسلم حرام ہے ۔اس کے علاوہ بھی بہت سی خرابیاں اورمفاسد اِن محافل میں شامل ہوگئے ہیں ۔محافل کرانے والوں کو چاہیے کہ یا تو اپنی محافل کو ان خرابیوں سے پاک کریں یا پھر ایسی محافل کا انعقاد موقوف کردیں ۔اللہ تعالیٰ قاری حبیب الرحمن صاحب کو جزائے خیر دے کہ انہوں نے اکابر کی روایات کا خیال کرتے ہوئے بروقت اِن محافل کی قباحتوں کی نشاندہی کی اوراِن کا علاج بتلایا ۔اہلِ مدارس کو چاہیے کہ وہ قاری صاحب موصوف کے اس مضمون کو دیدۂ بصیرت سے پڑھیں اوران محافل کی اصلاح کی مقدور بھر کوشش کریں ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 قرآن .....سب بڑ ا معجزہ : 7 3
5 قرآن اور رمضان : 7 3
6 قرآن پاک سے قلبی سکون : 7 3
7 قرآن کی تلاوت اور فرشتوں کا اُترنا : 7 3
8 عظمت ِقرآنِ کریم بزبان رسالتمآب ۖ 10 1
9 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
10 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 9
11 شب ِبراء ت کی فضیلت : 21 9
12 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 9
13 ایک اعتراض اور اُس کا جواب : 22 9
14 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 9
15 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 9
16 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 9
17 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 26 1
18 قدیم تعلق : 27 17
19 حضرت کی مجھ پر شفقت ِپدری : 27 17
20 مقصود بالذات نظریہ ہوتا ہے : 28 17
21 مثال سے وضاحت : 28 17
22 اُمت کو سبق : 29 17
23 آڑے وقت میں جماعت کی قیادت : 29 17
24 چہر ہ پر انوارات : 30 17
25 فرض منصبی اورجماعتی اُمورپر گہری نظر : 30 17
26 اُن کی جماعت اورجامعہ : 30 17
27 موجودہ سیاست کا نقشہ حضرت کے ذہن میں اُس وقت بھی تھا : 30 17
28 امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے : 31 17
29 لندن دھماکے اور دینی مدارس کا موقف 34 1
30 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 37 1
31 علماء عرب اور سعودی حکومت کا فتوٰی : 37 30
32 عقل وقیاس کا مقتضیٰ : 37 30
33 اصل مسئلہ کی حقیقت اور غلط فہمی کا ازالہ : 39 30
34 گلدستہ ٔ احادیث 42 1
36 دوخصلتیں جو آسان ہیں لیکن اُن کے اپنانے والے کم ہیں 42 34
37 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 44 1
38 احوال و آثار 44 37
39 نام ونسب : 44 37
40 وادی سلوک وعرفان میں ورود : 45 37
41 حضرت شیخ کی عمر مبارک : 48 37
42 ڈاکٹر محمد استعلامی رقم فرماتے ہیں : 49 37
43 حضرت شیخ کا مسلک : 50 37
44 وفیات 53 1
45 خادم الحرمین الشریفین کا حادثۂ وفات 53 44
46 انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال 54 44
47 تقریظ وتنقید 56 1
48 عالمی خبریں 61 1
49 اخبارا لجامعہ 63 1
Flag Counter