Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005

اكستان

6 - 64
درس حدیث
حضرت اقدس پیر و مرشدمولانا سید حامد میاںصاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقائہ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈروڈلاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچا یا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے ۔(آمین )
نبی علیہ السلام اوردیگر انبیاء علیہم السلام کے معجزات میں فرق 
 قرآن اور رمضان ۔ قرآن اورقلبی سکون۔ تلاوت اورفرشتوں کا نزول
 (  تخریج و تزئین  :  مولانا سےّد محمود میاں صاحب  )
کیسٹ نمبر 47 سائیڈاے  ( ١٩٨٥ ۔٥۔٢٤) 
	الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد !
	آقائے نامدار  ۖنے قرآن پاک کی فضیلت بیان فرمائی کہ اورانبیاء کرام کو مختلف معجزات دئیے گئے اورمجھے جو معجزہ دیا گیا وہ''قرآن پاک'' ہے تو مجھے ایسے معلوم ہوتا ہے ایسا انداز ہوتا ہے کہ قیامت کے دن میرے پیروکار سب سے زیادہ ہوں گے ۔اِس جملہ کا مطلب یہ ہے کہ پہلے انبیاء کرام کی یہ صورت ہوئی کہ انھیں جو معجزات دئیے گئے وہ ایسے تھے جو اُن کی حیات تک رہے مثلاً حضرت موسیٰ علیہ السلام کا دست ِمبارک روشن ہو جانا ،اسی طرح عصاء میں یہ تبدیلی آجانا کہ سانپ بن جائے ،یہ سب چیزیں ایسی ہیں کہ جب تک حضرت موسیٰ علیہ الصلٰوة والسلام اِس دنیا میں تشریف فرمارہے یہ چیزیں بھی رہیں ،پھر آپ کے اِس دُنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد وہ باتیں ختم ہوگئیں تو اُن کے معجزات کا تعلق اُن کی حیاتِ دُنیوی کے ساتھ رہا۔ جب تک وہ یہاں رہے تویہ بات ہوئی اور جب وہ اِس دنیا سے رخصت ہوئے تو معجزات ساتھ ساتھ ختم ہو گئے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 قرآن .....سب بڑ ا معجزہ : 7 3
5 قرآن اور رمضان : 7 3
6 قرآن پاک سے قلبی سکون : 7 3
7 قرآن کی تلاوت اور فرشتوں کا اُترنا : 7 3
8 عظمت ِقرآنِ کریم بزبان رسالتمآب ۖ 10 1
9 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
10 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 9
11 شب ِبراء ت کی فضیلت : 21 9
12 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 9
13 ایک اعتراض اور اُس کا جواب : 22 9
14 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 9
15 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 9
16 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 9
17 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 26 1
18 قدیم تعلق : 27 17
19 حضرت کی مجھ پر شفقت ِپدری : 27 17
20 مقصود بالذات نظریہ ہوتا ہے : 28 17
21 مثال سے وضاحت : 28 17
22 اُمت کو سبق : 29 17
23 آڑے وقت میں جماعت کی قیادت : 29 17
24 چہر ہ پر انوارات : 30 17
25 فرض منصبی اورجماعتی اُمورپر گہری نظر : 30 17
26 اُن کی جماعت اورجامعہ : 30 17
27 موجودہ سیاست کا نقشہ حضرت کے ذہن میں اُس وقت بھی تھا : 30 17
28 امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے : 31 17
29 لندن دھماکے اور دینی مدارس کا موقف 34 1
30 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 37 1
31 علماء عرب اور سعودی حکومت کا فتوٰی : 37 30
32 عقل وقیاس کا مقتضیٰ : 37 30
33 اصل مسئلہ کی حقیقت اور غلط فہمی کا ازالہ : 39 30
34 گلدستہ ٔ احادیث 42 1
36 دوخصلتیں جو آسان ہیں لیکن اُن کے اپنانے والے کم ہیں 42 34
37 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 44 1
38 احوال و آثار 44 37
39 نام ونسب : 44 37
40 وادی سلوک وعرفان میں ورود : 45 37
41 حضرت شیخ کی عمر مبارک : 48 37
42 ڈاکٹر محمد استعلامی رقم فرماتے ہیں : 49 37
43 حضرت شیخ کا مسلک : 50 37
44 وفیات 53 1
45 خادم الحرمین الشریفین کا حادثۂ وفات 53 44
46 انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال 54 44
47 تقریظ وتنقید 56 1
48 عالمی خبریں 61 1
49 اخبارا لجامعہ 63 1
Flag Counter