Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005

اكستان

63 - 64
اخبارا لجامعہ 
(  مرتب  :  عبدالرشید براہوی ،متعلم جامعہ مدنیہ لاہور   )
حضرت مولانا سیّد محمود میاں مدظلہم( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) کی سکردو میںآمد  :
	حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب ١٠اگست کی شام کو سکردو کے لیے روانہ ہوئے۔ ١١ اگست ٢٠٠٥ء کو حضرت طالب علم عبدالرشید براہوی کے ہمراہ ١١بجے دن سکردو ائرپورٹ پراُترے ۔ائر پورٹ پر مفتی سروراحمد صاحب صدرمدرس جامعہ اسلامیہ اورحافظ محمد عمر صاحب مہمان ِگرامی کو لینے آئے ہوئے تھے ۔وہاں سے جامعہ اسلامیہ سکردو کی طرف روانہ ہوئے۔ ١٢ بجے جامعہ میں پہنچے تو علماء کرام اورطلبہ منتظر پائے، جن میں مولانا ابراہیم خلیل صاحب ناظم جامعہ اسلامیہ ،حافظ محمد بلال صاحب زبیری ،مفتی شریف اللہ صاحب وغیرہ تھے۔ جامعہ کی سوختہ عمارت کو دیکھ کر حضرت بہت افسردہ ہوئے ۔کھانے اورنماز ظہر سے فارغ ہو کر شام ساڑھے چار بجے ''اسلامی اکیڈمی'' تشریف لے گئے وہاں ہی نماز عصر ادا کی، وہاں سے سدپارہ جھیل تشریف لے گئے کچھ دیر وہاں رہے بعد ازاں واپسی ہوئی۔ رات جامعہ کی طرف سے عشائیہ تھا جس میںمقامی علماء کرام بھی تھے ۔اِ سی دوران مختلف موضوعات پر گفتگو ہوتی رہی ۔١٢اگست کو صبح کا ناشتہ قاری غلام حیدر صاحب کے ہاں تھا وہاں سے فارغ ہو کر واپس جامعہ اسلامیہ میں تشریف لائے، بعد ازاں حضرت نے جمعہ کا خطبہ مرکزی جامع مسجد اہلِ سنت کشو باغ میں دیا جس میں اسلام کی حقانیت اورجدید سائنس کے دلچسپ موضوع پر مدلل خطاب ہوا ۔جمعہ کے بعد حافظ محمد عمر صاحب کے ہاں تشریف لائے، وہیں دوپہر کے کھانے کا اہتمام تھا، بعد از ظہرانہ واپس جامعہ تشریف لے آئے ۔
	رات کو حضرت کے اعزاز میں حضرت مولانا کثیر صاحب رحمة اللہ علیہ کی رہائش گاہ پر قاری غلام رسول صاحب کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام تھا ۔ ١٣اگست کی صبح کو ناشتہ مولانا عبدالرحمن صاحب (شاگرد ِرشید حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ وفاضل جامعہ مدنیہ )کے گھر فرمایا ،پھر ضلع گانجھے کے صدر مقام خپلو کے لیے عازم سفر ہوئے۔ خپلو سے کچھ پہلے''براہ''پہنچنے پر جامعہ صدیقیہ کے علماء کرام ملازمین اور طلباء دیدہ ودل فرشِ  راہ کیے ہوئے تھے، مختصر قیام کے بعد خپلو گئے جو کہ گانجھے کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہے وہاں مکتبہ رشیدیہ اورمرکزی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 6 1
4 قرآن .....سب بڑ ا معجزہ : 7 3
5 قرآن اور رمضان : 7 3
6 قرآن پاک سے قلبی سکون : 7 3
7 قرآن کی تلاوت اور فرشتوں کا اُترنا : 7 3
8 عظمت ِقرآنِ کریم بزبان رسالتمآب ۖ 10 1
9 شب ِبرا ء ت............ فضائل و مسائل 20 1
10 ماہِ شعبان کی فضیلت : 20 9
11 شب ِبراء ت کی فضیلت : 21 9
12 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے؟ : 21 9
13 ایک اعتراض اور اُس کا جواب : 22 9
14 حضور علیہ الصلٰوة والسّلام کا پندرہویں شب میں معمول : 22 9
15 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 23 9
16 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حُکم : 24 9
17 شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں 26 1
18 قدیم تعلق : 27 17
19 حضرت کی مجھ پر شفقت ِپدری : 27 17
20 مقصود بالذات نظریہ ہوتا ہے : 28 17
21 مثال سے وضاحت : 28 17
22 اُمت کو سبق : 29 17
23 آڑے وقت میں جماعت کی قیادت : 29 17
24 چہر ہ پر انوارات : 30 17
25 فرض منصبی اورجماعتی اُمورپر گہری نظر : 30 17
26 اُن کی جماعت اورجامعہ : 30 17
27 موجودہ سیاست کا نقشہ حضرت کے ذہن میں اُس وقت بھی تھا : 30 17
28 امریکہ سیاست نہیں بدمعاشی کررہا ہے : 31 17
29 لندن دھماکے اور دینی مدارس کا موقف 34 1
30 طلاق ایک ناخوشگوار ضرورت اوراُس کا شرعی طریقہ 37 1
31 علماء عرب اور سعودی حکومت کا فتوٰی : 37 30
32 عقل وقیاس کا مقتضیٰ : 37 30
33 اصل مسئلہ کی حقیقت اور غلط فہمی کا ازالہ : 39 30
34 گلدستہ ٔ احادیث 42 1
36 دوخصلتیں جو آسان ہیں لیکن اُن کے اپنانے والے کم ہیں 42 34
37 حضرت شیخ فریدالدین عطار قدس سرہ 44 1
38 احوال و آثار 44 37
39 نام ونسب : 44 37
40 وادی سلوک وعرفان میں ورود : 45 37
41 حضرت شیخ کی عمر مبارک : 48 37
42 ڈاکٹر محمد استعلامی رقم فرماتے ہیں : 49 37
43 حضرت شیخ کا مسلک : 50 37
44 وفیات 53 1
45 خادم الحرمین الشریفین کا حادثۂ وفات 53 44
46 انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال 54 44
47 تقریظ وتنقید 56 1
48 عالمی خبریں 61 1
49 اخبارا لجامعہ 63 1
Flag Counter