ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005 |
اكستان |
|
اوراِن کے متبعین کو کافر ومشرک بناتے نہیں تھکتے ،اُن کی نمازوں اورارکانِ حج کو برباد کرتے ہیں۔ بہرحال اَلْاِنْسَانْ یُسَاوِقُ الْخَطَأَ وَالنِّسْیَانْ کے تحت بشری کمزوریوں سے صرفِ نظر کرتے ہوئے ہمیں اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی دینی خدمات کے صلہ میں آپ کے ساتھ اپنے فضل وکرم کا معاملہ فرمائیں گے اورآپ کی لغزشات کو معاف فرماتے ہوئے اپنی رضا و رضوان سے نوازیں گے۔ شاہ فہد مرحوم کی وفات کے بعد اُن کے بھائی ولی عہد شہزادہ عبداللہ کو بالاتفاق سعودی عرب کا فرمانروا مقرر کردیا گیا ہے ، ہم سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ عبداللہ کے لیے نیک تمنائوں اوراچھے جذبات کے ساتھ یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پیشرو کی اچھی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مسلمانانِ عالم کے جذبات واحساسات کا خیال رکھیں گے اور کوئی قدم ایسانہیں اُٹھائیں گے جس سے اہلِ اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ،اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ شاہ فہد مرحوم کی مغفرت فرمائے اورشاہ عبداللہ کی نصرت ومدد فرمائے۔ انقلابی شاعر جناب سید امین گیلانی کا سانحۂ ارتحال ٤ اگست کو پاکستان کے نامور انقلابی شاعر جناب سیّد امین گیلانی صاحب رحمة اللہ علیہ حرکت ِقلب بند ہو جانے سے وفات پا گئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم ساری زندگی حق گوئی کا فریضہ ادا کرتے رہے اور باطل کو للکارتے رہے ۔مرحوم کی شا عرانہ صلاحیتوں کا محور ختم نبوت اور علماء دیوبند تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو بہت اعلیٰ فکر عطا فرمائی تھی۔ آپ کی شاعری حقیقت شعار تھی جو آنے والی نسلوں کے لیے روشن منار ثابت ہوگی۔ گزشتہ سے پیوستہ ماہ جامعہ مدنیہ میں بانیٔ جامعہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر جو جلسہ منعقد ہوا تھا اس میں سید امین گیلانی نے حضرت کی مدح میں ایک نظم پیش کی تھی جس کا پہلا شعر اس طرح تھا : حامد میاں سا اب کوئی انسان نہ ملے گا مدت تک ایسا صاحب ِ عرفاں نہ ملے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند ترین درجات عطا فرمائے ۔اُن کے پسماندگان بالخصوص اُن کے جانشین بے بدل شاعر سیّد سلمان گیلانی صاحب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اہلِ ادارہ اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔