ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2005 |
اكستان |
|
شخصیت وخدمات حضرت مولانا سید حامد میاں ( حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم ) ٢٦جون ٢٠٠٥ء کو بانی جامعہ مدنیہ قدیم وجدید محد ثِ کبیر حضرت مولانا سید حامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کی شخصیت اور آپ کی دینی و ملی خدمات کے حوالہ سے جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میںایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں علمائے اُمت اور زعمائے ملت نے حضرت بانیِ جامعہ کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی ۔اِس موقع پر حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہم (امیر جمعیت علمائے اسلام )نے مفصل خطاب فرمایا۔اس خطاب کو اس کی اہمیت کے پیش نظر نذر ِقارئین کیا جا رہا ہے۔ (ادارہ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلَام عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی لَا سِےَّمَا عَلٰی سَےِّدِ الرُّسُلِ وَخَاتِمَ الْاَنْبِےَآئَ وَعَلٰی آلِہ وَصَحْبِہ وَمَنْ بِھَدْےِہ مُھْتَدٰی اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ وَمَا مُحَمَّد اِلَّا رَسُوْل قَدْخَلَتْ مِنْ قَبْلِہِ الرُّسُلُ اَفَائِنْ مَّاتَ اَوْقُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلٰی اَعْقَابِکُمْ وَمَنْ یَّنْقَلِبْ عَلٰی عَقِبَیْہِ فَلَنْ یَّضُرُّاللّٰہَ شَیْئًا وَّسَیَجْزِی اللّٰہُ الشَّاکِرِیْنَ ۔ حضرات علمائے کرام بزرگانِ ملت طلباء عزیز میرے دوستو اوربھائیو !جامعہ مدنیہ میں حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب رحمہ اللہ کی یاد میں اِس جلسے کے انعقاد پراورپھر اِس اجتماع میں اپنی شرکت پر خصوصی طورپر برادرِ مکرم حضرت مولانا سیّد رشید میاں صاحب کا شکرگزار ہوں ،اللہ تعالیٰ اِس اجتماع کو قبول فرمائے۔ اس طرح کے اجتماعات کے انعقاد سے قومیں جماعتیں اورتحریکیں اپنے اکابر اپنے اسلاف اوراپنی تاریخ کو زندہ رکھا کرتی ہیں ۔ اورآج جب یہاں اس اجتماع میں ہم اپنے مرحوم قائد اوراپنے امیر حضرت مولانا سیّد حامد میاں صاحب کا تذکرہ کرتے ہیں تو یہ ایک ذات کاتذکرہ نہیں ایک شخص کا تذکرہ نہیں ایک فرد کا تذکرہ نہیں بلکہ یہ ایک نظریہ کی تجدید ہوتی ہے ،ایک عقیدے کا تذکرہ ہوتا ہے اورآنے والی نسلوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ ہماری تاریخ کیا ہے اورجو شخصیت آج ہمارا موضوع کلام ہے وہ کس نظریہ کا تسلسل ہے کس عقیدے کا تسلسل ہے کس تحریک کا تسلسل ہے