ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2005 |
اكستان |
|
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ۖ نے فرمایا : انسان خود تو بوڑھا ہو جاتا ہے مگر اُس میں دوچیزیں جوان اورقوی ہوجاتی ہیں، ایک تو مال (جمع کرنے )کی حرص دوسرے عمر (درازی) کی آرزو۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَةَ عَنِ النَّبِیِّ ۖ قَالَ : لَا یَزَالُ قَلْبُ الْکَبِیْرِ شَابًّا فِی اثْنَیْنِ فِیْ حُبِّ الدُّنْیَا وَطُوْلِ الْاَمَلِِ۔ (بخاری ومسلم بحوالہ مشکٰوة ص ٤٤٩) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم ۖ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ۖ نے فرمایا : بوڑھے آدمی کادل ہمیشہ دوباتوں میں جوان (اورقوی )رہتا ہے ،ایک تو دنیا کی محبت میں دوسرے آرزو کی درازی میں۔ انسان خواہ کتنا ہی بوڑھا کیوں نہ ہو جائے اُس کے مزاج واطوار اوراُس کی جبلّت پر مذکورہ بالا دونوںخصلتوں کی گرفت ڈھیلی نہیں ہوتی بلکہ عمر کے ساتھ ساتھ اِن دونوں چیزوں کا زور بڑھتا رہتا ہے۔ بظاہر اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کا نفس اگر علم وعمل اور ریاضت ومجاہدہ کے ذریعہ محفوظ وپاکیزہ نہ ہو جائے تو وہ اپنی خواہشات اور اپنے جذبات کی گرفت میں رہتا ہے اورظاہر ہے کہ خواہشات وجذبات کی تکمیل مال اورعمر کے بغیر نہیں ہو سکتی، اس وجہ سے اُس میں مال اورعمر کی حرص بڑھتی رہتی ہے۔ اگر انسان ریاضت ومجاہدہ کے ذریعہ اپنے نفس پر قابو پالے تووہ اس کی گرفت سے نکل سکتا ہے اورمال وعمر کی حرص ختم ہوسکتی ہے۔ درس ِ حدیث حضر ت مولانا سید محمود میاں صاحب( مہتمم جامعہ مدنیہ جدید) ہر انگریزی مہینے کے پہلے ہفتہ کو بعد از نماز ِ عصرشام5:30 بمقام 537-Aفیصل ٹائون نزد جناح ہسپتال مستورات کو حدیث شریف کا درس دیتے ہیں۔ خواتین کو شرکت کی عام دعوت ہے۔(ادارہ)