Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

45 - 64
	حضرت انس   فرماتے ہیں کہ آپ  ۖ  کی خوشبو (جو آپ  ۖ سے آتی تھی )جیسی خوشبو میں نے مشک وعنبر میں نہیں پائی کہ آپ  ۖ  مشک وعنبر سے زیادہ خوشبو دار تھے ۔(بخاری۔دلائل النبوہ ج١  ص٢٥٥)
	علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے ذکر کیا ہے کہ آپ کی تشریف آوری خوشبو کی آمد سے معلوم ہو جاتی( خصائص کبرٰی ج١  ص ٦٧) ۔محدث بیہقی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ آپ کا پسینہ مبارک مثل موتی کے چمکتا تھا جو مشک سے زیادہ خوشبودارتھا (دلائل النبوة ج١ ص١٩٩ )۔ علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ چہرہ مبارک پر پسینہ مثل موتیوں کے چمکتا جو خالص مشک سے بھی زیادہ خوشبودارہوتا(خصائص کبرٰی  ج١  ص٦٧)۔
	حضرت جابر بن سمرہ  رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ آپ  ۖکے دست ِمبارک کو نہایت خوشبودار اور ٹھنڈا پایا ،گویا کہ عطر فروش کے عطردان سے نکلا ہو۔ (مسلم ، دلائل النبوة  ج١  ص٢٥٦)
	حضرت حسان بن ثابت  حضور اقدس  ۖ  کی شان میںآپ کو خطاب کرتے ہوئے فرماتے ہیں  :
واحسن منک لم ترقط عینی	واجمل منک لم تلد النسآئ
خلقت مبرّا من کُل عیبٍ	کانّک قد خلقت کما تشآئُ
''آپ  ۖ سے بہترذات کبھی میری آنکھ نے نہیں دیکھی ، اور آپ  ۖ سے زیادہ حسین جمیل کبھی کسی عورت کے یہاں پیدا نہیں ہوا۔ آپ  ۖ  ہر عیب سے مبراء وپاکیزہ ہوکر پیدا ہوئے ہیں، گویا کہ آپ  ۖ  اپنی من پسند کے مطابق پیدا کیے گئے ہیں''۔ (خصائص مصطفی  ص١٢) 
	پر کشش رنگت ،مبارک رُخِ انور، دلنشین آنکھیں ، خوبصورت ابرو، دہن دلرُبا، چمکداردندانِ مبارک، خوبصورت ستواں ناک ، حسین رُخسار، پُرنور پیشانی ،پُر جمال سرمبارک ، خوبصورت کندھے ، فراخ سینہ ، متوازن ناف ، سڈول کمر ، مضبوط کلائیاں ، کسرتی پنڈلیاں ،ترشی ہوئی ایڑیاں ، خوشنما اور متوازن پائوں ،گٹھے ہوئے جوڑ ، خوبصورت ہتھیلیاں ، دل آویز اُنگلیاں ،خوبرو کان ، میانہ جسم اطہر ، پُر جمال قد ، معطر نورانی بغلیں ، رفتار باوقار ، گھنے سیاہ بال ،پُر نور داڑھی، عنبریں پسینہ ، صادق مہرنبوت ۔ غرضیکہ ہر ہر عضو مبارک اپنی جگہ بالکل صحیح سالم اورہر عیب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter