Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

39 - 64
	لہٰذا اگر کسی کو دِلی میلان حاصل نہ ہوتو وہ تین دفعہ استخارہ کرے، اگر پھر بھی حاصل نہ ہو تو سات دفعہ کرلے اور سات دفعہ کرنا بہتر ہے کیونکہ سات میںتین داخل ہے لیکن اگر کوئی تین ہی دفعہ کرے تو اس کو سات تو نہیں مل سکتا ، لہٰذا ایسے انداز پر عمل کرنا جس میں دونوں صورتیں مل جائیںاور دونوں طرح کی آراء پر عمل ہو جائے زیادہ مناسب ہے۔بلکہ بہتر یہ ہے کہ اگر اس کام میں تاخیر کی گنجائش ہوتو جب تک دل کا جھکائو کسی ایک پہلو پر نہ ہوجائے ، استخارہ کرتا رہے۔ (عمدة القاری  ٤/٢٢٥)
نتیجہ ٔ  استخارہ کا شرعی حکم  : 
	استخارہ کرنے کے بعد جو نتیجہ حاصل ہوتا ہے اُس پر عمل کرنا نہ تو واجب ہے اور نہ ہی سنت ، لیکن اگر کسی ایک جانب پورا رُجحان ہو جائے اور اس میں اپنی ذاتی خواہش کا کوئی دخل نہ ہو تو اِس صورت میں اس چیز کو اختیار کرلے کیونکہ اللہ نے ہمارے حق میں جو چیز متعین ومقدر کی ہوگی وہ ہمارے حق میں ضرور بہتر ہوگی ۔ (دیکھئے امدادالفتاوٰی  ١/٥٩٩، ٦٠١)
کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا  : 
	بندہ اپنی ناقص تلاش وجستجو کے بعد لکھتا ہے کہ احادیث میں کسی اور سے استخارہ کروانے کا کہیں ذکرنہیں ملتا، اس سلسلہ میں بندہ نے جن اکابر علماء سے رجوع کیا اُن حضرات نے بھی کسی کتاب میں اس مسئلہ کے موجود ہونے سے متعلق اپنی لاعلمی کا اظہار فرمایا۔ البتہ بعض حضرات ِعلماء کا خیال یہ ہے کہ اس کی اجازت ہونی چاہیے، دلیل یہ ہے کہ استخارہ میں بندہ اللہ رب العزت سے خیر اور بھلائی کا خواستگار ہوتا ہے جو کہ ایک دُعا ہے ، اور دُعاء کی درخواست کسی سے بھی کی جاسکتی ہے جیسا کہ نبی کریم  ۖ نے حضرت عمر سے کہا تھا ۔
	درحقیقت استخارہ طلبِ خیر ہی کا نام ہے اوردُعا جس طرح خود کرسکتا ہے ، اسی طرح دوسروں سے بھی کروا سکتا ہے لیکن جب ہم استخارہ سے متعلق احادیث پر نظرڈالتے ہیں تو آپ  ۖ  خود استخارہ کے ضرورتمند کو اس بات کا حکم فرمارہے ہیں کہ وہ استخارہ کرے۔ چنانچہ حضرت ابو ایوب انصاری  کو آپ  ۖ نے بذاتِ خود استخارہ کرنے کی بات کہی ہے (مسند احمد ٢٢٤٩١)، نیز حضرات صحابہ  میں سے کسی نے حضور  ۖ سے یہ کہا ہو کہ آپ ہمارے لیے استخارہ فرمادیں، اس کا بھی بندہ کو کوئی ثبوت نہیں مل سکا ،اورنہ فقہاء نے ہی اس طرح کی بات کی کہ کوئی غیر کسی کے لیے استخارہ کررہا ہوتو اُس وقت وہ متکلم کے صیغوں کی جگہ کیا کہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter