Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

6 - 64
فرما ہو گئے اورکچھ اپنے دست ِمبارک سے بھی تولا ہوگا نانپا ہوگا کھجوروںکو، کیونکہ.......................... اس کا بھی ذکر آتاہے کہ آپ نے خود کیا کچھ ،تو معلوم ہوتا ہے پہل آپ نے کی ہے تھوڑی سی ، اس کے بعدفرمایا دیتے رہو۔ تو وہ ڈھیر ہی ختم نہیں ہوا اور سارا قرض اُن کا ادا ہوگیا اور وہ کہتے تھے کہ مجھے ڈھیر ایسا لگتا تھا جیسے کہ لَمْ یَنْقُصْ تَمْرَة ایک کھجور بھی اُس میں کم نہیں ہوئی ۔ یہ کوئی نظربندی تو نہیں تھی بس معجزہ تھا۔
اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے  : 
	 اللہ تعالیٰ جب کھجورپیدا فرماتے ہیں تو اس میں یہ قاعدہ دُنیا کے لیے مقرر فرمادیا کہ ایک درخت جو اِس عمرکو پہنچ جائے پھر وہ موسم آئے پھر اُس پر پھول آئے پھر پھل شروع ہو پھر وہ پکے پھر اتنے عرصہ اُس پر گرمی کے اثر سے پختگی آئے پھر وہ اُتارا جائے۔یہ ایک قاعدہ اللہ نے بنادیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ اس کا محتاج نہیں ہے ۔ قاعدہ بنادیاہے، ہوگا اسی طرح ،نظام ایک بنا دیا ہے دُنیا کا، اپنے لیے نہیںکیونکہ وہ غنی ہے ۔ جب چاہے جیسے چاہے بِلاسبب آخری جو چیز ہوتی ہے وہ پہلی دفعہ ہی میں ہو جاتی ہے فورًاہو جاتی ہے تو یہ معجزہ ہوا۔ ایسے ہی کرامت بھی اسی قسم کی چیز ہے اور کرامت بھی خداکی طرف سے ہوتی ہے تاکہ لوگ اس کا یعنی اس دین کا اکرام کریں ۔یہ جو کرامت ہوتی ہے یہ بھی رسول اللہ  ۖ  کا معجزہ ہے ایک طرح سے۔کسی آدمی کے ہاتھ پر ظاہر ہوا اوراسلام کا معجزہ ہے جو اس کے ہاتھوں ظاہر ہوا مگر یہ نبی نہیں ہے اس لیے اس کے ہاتھ سے جو ایسی چیز ظاہر ہوتی ہے اس کو ''کرامت'' کہتے ہیں اور نبی کے ہاتھ سے ظاہر ہو تو اُسے '' معجزہ '' کہتے ہیں ۔تو سرورِ کائنات علیہ الصلٰوة والسلام کا یہ معجزہ تھا۔ 
معجزہ اورنظر بندی کا فرق  : 
	اب اگر کوئی آدمی اسی طرح کا تماشا نظر بندی کے ذریعے کردے کہ تول تول کرد ئیے جائے اور وہ چیز بڑھتی ہی جائے تو جب گھر کوجاکر دیکھیں گے تھیلے خالی ہوں گے ،وہ تو پھر آکر اورسوار ہوجائیں گے کہ تو نے ہمیں دھوکہ دیا تونے نظربندی کی تھی لیکن جہاں معجزہ ہوگا وہاں نظر بندی نہیں ہوگی وہاں سچ مچ ہی ہوگا۔ اس میں پھر یہ نہیں ہوگا کہ تبدیلی آجائے غلط چیز ہوگئی ہو بلکہ واقع میں بھی ویسے ہی ہوگی، تو اس میں انسان عاجز ہے کہ اس کو سمجھ سکے، سمجھنا اس کا بس اسی طرح ہے کہ خدا کو قدرت ہے اور جیسے اس نے اسباب بنائے ہیں ایسے ہی وہ اسباب سے ہٹ کر بھی چیزیں بنا سکتا ہے۔جب چاہے جس چیز کو چاہے ،مٹی کو پتھر بنادے ،پتھر کو ہیرا بنادے، چاہے مدتوں بعد بنائے جیسے نظام چل رہا ہے ، چاہے وہ اسی وقت بنائے، جو وہ چاہے ہو سکتا ہے اور وہ کرسکتا ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter