Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

16 - 64
 شیخ الاسلام   سیمینار 
منعقدہ 6مارچ2005ئ
(رپورٹ  :  ابو معاویہ محمد اشرف علی صاحب)
	٢٤ محرم الحرام ١٤٢٦ھ /٦مارچ ٢٠٠٥ء بروز اتوار، آزادی ہند کے عظیم مجاہدشیخ العرب والعجم حضرت اقدس مولانا سیّد حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کی حیات وکارنامے بیان کرنے کے حوالے سے ملکی سطح پر پہلا ''شیخ الاسلام سیمینار''وقت مقررہ پر جامعہ سیّدنا اسعد بن زُرارہ  بہاولپورکے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔ پنڈال ڈھائی ایکڑ اراضی پر انتہائی خوبصورتی سے بنایا گیا تھا جبکہ سٹیج ٧٠١٦ کا تھا ۔ پنڈال کے اندر حضرت شیخ الاسلام  کے متعلق ان کے معاصرین اوردیگر مشاہیر کے اقوال پر مبنی بینر ز آویزاں تھے، شرکاء کے قافلے رات سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ 
	حضرت شیخ الاسلام  کے فرزندِ ارجمند حضرت مولانا سیّد ارشد مدنی ، نبیرہ حضرت شیخ الاسلام حضرت سیّد محمود اسعد مدنی ، نواسہ حضرت شیخ الاسلام مفتی سیّد محمد سلمان منصورپوری سمیت کئی مشاہیر کا بہاولپور ائیر پورٹ پر تاریخی اور مثالی استقبال کیا گیا ۔ استقبال کرنے والوں میں جے یو آئی ضلع بہاولپور کے عہدیداران اورجامعہ سیّدنا اسعد بن زُرارہ کے معاونین اورمحبین شامل تھے جنہوں نے جمعیت کے پرچموں کے زیرِ سایہ مہمانان ِکرام کو بڑے جلوس کی شکل میں جامعہ تک پہنچایا ۔ 
	سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا گیا۔ اس سیمینار کے میزبان مفتی سیّد محمد مظہر اسعدی نے جامع خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ آپ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سیمینار کے انعقاد کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہا: ''سیمینار کی غرض سنت اللہ کی اتباع ہے جیساکہ سورہ ہود کے آخری رکوع کی آیت ِمبارکہ میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں ہم آپ کوانبیاء ورُسل،اُممِ سابقہ ، صالحین کے صالح کردار اوران کے معاندین کے انجام کو اس لیے بیان کرتے ہیں تاکہ آپ کو تسکین قلب اورثابت قدمی نصیب ہو ۔اطمینان قلب کا ہر مومن محتاج ہے مگر ہمارا محتاج ہونا سب سے اہم ہے ۔ آپ  ۖنے خود فرمایا میری اُمت کا آخری حصہ سب سے زیادہ آزمائشوں میں ہوگا، لہٰذا اللہ والوں کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter