Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

47 - 64
سے پاک اور تمام ظاہری وباطنی خوبیوں ، حسن وجمال اورملاحتوں پر مجتمع تھا ۔ مضطر صاحب فرماتے ہیں     
وہ گول اور طول کو تھوڑا سامائل چہرہ انور	مہ و خورشید جس کے سامنے شرمندہ و کمتر
اچانک دیکھ لیتا جب کوئی مرعوب ہو جاتا	مگر اللہ کا محبوب پھر محبوب ہو جاتا
وجاہت اور شوکت بھی جمال دِلبرانہ بھی	جلال حسن بھی اور عظمت پیغمبرانہ بھی
وہ رُوئے پاک جیسے تیرتا ہو آفتاب اس میں 	جمال حق کا مظہر آئینہ اُم الکتاب اس میں 
	حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں  : 
''زُلیخا کی سہیلیاں اگر حضور  ۖ کے چہرہ انور کو دیکھ لیتیں تو ہاتھوں کے بجائے دلوں کو کاٹ دیتیں ''۔(خصائل نبوی  ص١٤)
	یعنی حضرت یوسف علیہ السلام کو دیکھ کر انہوں نے ہاتھوں ہی کوکاٹا تھا مگر آپ  ۖ  کو دیکھ لیتیں تو دل ہی کاٹ لیتیں۔  ١ 
حُسنِ یوسف دمِ عیسیٰ یدِبیضا داری 	آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری
	جناب مضطر صاحب نے اس نقشہ کو اپنے اِن اشعار میں خوب اچھے انداز میں کھینچا ہے ۔ 
  ١   حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن کی انواع ہیں ۔ حسن کی ایک نوع یہ ہے کہ دیکھنے والے کو دفعةً متحیر کردے اورپھر رفتہ رفتہ اس کی سہار ہوتی جائے ۔ یوسف علیہ السلام کا حسن ایسا ہی تھا چنانچہ زلیخا کو آپ کے حسن کی سہار ہو گئی تھی۔ انہوں نے ایک دن بھی ہاتھ نہیں کاٹے تھے اور ایک نوع حسن کی یہ ہے کہ دفعةً تو متحیر نہ کرے مگر جوں جوں اس کو دیکھا جائے تحمل سے باہر ہوجائے ، جس قدر غور کیا جائے اسی قدر دل میں گھستا جائے ۔ اسی کو ایک شاعر بیان کرتے ہیں ۔ یزیدک وجھہ حسنا اذا مازدتہ نظرا (ترجمہ : آپ  ۖ  کے چہرے کا حسن بڑھتا ہی جاتا ہے جوں جوں میں اُس کی طرف دیکھتا ہوں )۔حضور  ۖ  کا حسن ایسا ہی تھا کہ اس میں دفعةً متحیر کردینے کی شان ظاہر نہ تھی۔ (وعظ الرفع والوضع)
نمایاں حسن یوسف میں سفیدی تھی صباحت تھی	یہاں سرخی تھی گل گوں رنگ تھا جس میں ملاحت تھی
زنانِ مصر کی واں رہ گئی تھیں اُنگلیاں کٹ کر	یہاں قربان کر ڈالے ہیں مرد ا نِ عرب نے سر
	(  ماخوذ  از  :  ''  محبوب  ۖ  کا حسن و جمال ''تالیف مولانا مفتی محمد سلیمان صاحب قاسمی)
وفیات
	تاخیر سے موصولہ اطلاع کے مطابق بڑے حضرت رحمة اللہ علیہ کے پرانے عقیدت مند اور کراچی کے تاجر محترم الحاج امیر علی صاحب١٧ مارچ کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم اہلُ اللہ اورعلماء کرام سے بہت محبت کرتے تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اوراُن کے پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔ اہل ِ ادارہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
ز
	گزشتہ ماہ سلطان فائونڈری کے مالک اورمولانا محمد الیاس صاحب( فاضل جامعہ مدنیہ )کے والد محترم  جناب حاجی محمد افضل صاحب انتقال فرما گئے  اناللّٰہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم تبلیغی جماعت کے قدیم اراکین میں سے تھے اور اہل ِ حق کے ساتھ مخلصانہ تعلق رکھتے تھے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرماکر بلند درجات عطافرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل کی توفیق نصیب ہو۔
ز 
	جامعہ مدنیہ کے فاضل مولوی شاہد صاحب کی نانی صاحبہ گزشتہ ماہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں اناللّٰہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔
	جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے ایصال ِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔آمین۔


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter