Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

26 - 64
ہونے کا دن آیا تو بھائی رورہے تھے اور فرمارہے تھے کہ حضرت یہاں آپ کو نبی کریم  ۖ  کا قرب حاصل ہوگا۔ تو حضرت  نے ٹھنڈی سانس بھر کر فرمایا :'' مجھے وہاں بھی قرب حاصل ہے''۔ کیوں؟ اس لیے کہ زندگی قرب والی گزاررہے تھے۔ حضرت شیخ الاسلام   کو یہ قرب کیسے ملا تویہ اُن کو اُن کی صفاتِ عالیہ کی بدولت ملا''۔
	حضرت مدنی   کے تلمیذ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالحلیم صاحب چشتی نے تفصیل سے اپنے مشاہدات سے سامعین کو مسحور کیا انہوں نے کہا:'' حضرت مدنی   کے پہلو ئوں کااحاطہ آسانی سے کوئی نہیں کرسکتا۔ ان کو آپ اُوالعزمی کا بڑا پیکر پائیں گے ۔آپ بہار سے تشریف لائے ، طالب علم حاضر خدمت ہوئے اورکہاحضرت تین دن سے سبق نہیں ہوا، آپ کھانا کھانے جا رہے تھے اُ س کو چھوڑ کر درس گاہ آگئے رات ایک بجے تک سبق پڑھایا۔ حضرت کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ ختم بخاری جوفِ کعبہ میں کیا ہے ایسے محدثین بہت کم ملیں گے۔
	اس طرح نماز مغرب تک یہ نشست جاری رہی ۔ اس دوران نمازِ عصر بھی پنڈال میں ادا کی گئی جبکہ نماز مغرب کی امامت ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند اورحضرت شیخ الاسلام  کے فرزندِ ارجمند حضرت مولانا سیّد ارشد مدنی نے فرمائی۔ بعد نمازِ مغرب تیسری اورآخری نشست کا آغا ز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔
	حضرت مدنی کے تلامذہ اوردیگر مشاہیر کرام کی خدمت میں حضرت مولانا سیّد ارشد مدنی کے دستِ مبارک سے شیخ الاسلام سیمینار کے حوالے سے یاد گار شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔ شیلڈ کی پیشانی پر حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب   کا حضرت مدنی   کے حوالے سے یہ ارشاد کندہ کیا گیا جبکہ درمیان میں دارالعلوم دیوبند کے دارالحدیث کی تصویر دی گئی  :
''حضرت ممدوح کی ہستی نادرۂ روزگار ،عزم وثبات ، ہمت مردانہ ، اٹل ارادہ ، علم وبصیرت اور ایمانی فراست کا ایک متحرک پیکر تھی ، آپ نے آج کے لادینی اورمادی دور میں جن دینی، اخلاقی اورعلمی اصولوں کا دائرہ خواص وعوام کے لیے وسیع کیا اورانسانیت کے لیے جن قدروں کو اُجاگر کیا ،دُنیا ہمیشہ اُن پر فخر کرتی رہے گی ''۔
	قائد حزب اختلاف حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کی نیابت کرتے ہوئے اُن کے چھوٹے بھائی ایم این اے مولانا عطا الرحمن صاحب نے اختصار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ''فرزند شیخ الاسلام  حضرت مولانا سیّدارشد مدنی   ، فرزند شیخ مولانا محمود اسعد مدنی ، میرے محترم حضرت مولانا مفتی سلمان منصورپوری، مولانا مفتی محمد وقاص ودیگر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter