Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

25 - 64
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم کوتاہیوں کی اصلاح حضرت شیخ الاسلام   کی خصوصیات کی روشنی میں کریں۔
	حضرت شیخ مدنی   کی عظمت کا راز یہی تھاکہ وہ سرتاپا اخلاص تھے اوران کا ہر کام چاہے وہ رات کی تہجد ہو یا سیاسی کام سب کچھ اخلاص کے ساتھ ہوتا تھا''۔ 
	حضرت مدنی   کے معاون خصوصی اور شاگرد ِرشیدحضرت مولانا سیّد اصلح الحسینی صاحب نے کہا کہ : حضرت مدنی   سے بیس سالہ رفاقت کی آج بھی میرے دل میں یاد تازہ ہے ۔ آپ کی زندگی عین شریعت کے مطابق تھی۔ آپ ایسے نکاح میں ہرگز شرکت نہیں کرتے تھے جس میں دلہن کو بھاری حق مہر دیا جاتا تھا''۔ 
	جمعیت علماء اسلام بنگلہ دیش کے مرکزی ناظم عمومی اوررکن قومی اسمبلی مفتی محمد وقاص صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ : ''اس تاریخی سیمینار میں شرکت میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ، ہم ان شاء اللہ بنگلہ دیش کی سطح پر شیخ الاسلام سیمینار کا بہت جلد انعقاد کریں گے ۔ ہمارے اکابرین دین کی جماعت مجددِدین کی جماعت ہے۔ حضرت مولانا قاری محمد طیب فرمایا کرتے تھے کہ ''اللہ نے حضرت مدنی   کے اندر جملہ اکابر کی خصوصیات کو جمع کردیا تھا''۔
	حضرت مدنی   کے پوتے حضرت مولانا سیّدمحمود اسعد مدنی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا  : ''اس اجتماع میں ہماری حاضری بہت بڑی سعادت ہے۔آپ حضرات نے یاد کیا، شکر گزار ہوں اوراس بات کی اجازت چاہتا ہوں کہ مولانا سلمان صاحب اور چچا جان موجود ہیں وہ حضرات حضرت شیخ الاسلام پر بیان فرمائیں گے ۔ اللہ رب العزت اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اوران کے اخلاص اور جو کمالات تھے ان تک کوئی نہیں پہنچ سکتا لیکن کچھ نہ کچھ ان کے نقوش پر چلنے کی کوشش کریں گے تو اللہ توفیق دیدے گا''۔ 
	حضرت مدنی   کے نواسہ مفتی سیّد محمد سلمان منصورپوری نے خصوصی خطاب بھی کیا انہوں نے کہا : ''حضرت شیخ الاسلام مولانا مدنی   کی زندگی میں تقوٰی کا پہلو سب سے نمایاں ہے اورآپ کو جو بلند مقام اورمرتبہ ملا وہ اسی تقوٰی کی بناء پر ملا۔
	حضرت مدنی رحمہ اللہ آخری مرتبہ ١٩٥٥ء میں حج کے لیے تشریف لے گئے تو وہاں آپ کے چھوٹے بھائی سیّد محمود موجود تھے ۔ انہوں نے بہت اعلیٰ انتظام کیا اوراصرار کرتے رہے کہ حضرت اب ہندوستان آزاد ہوگیا، اب آپ اہل وعیال کے ساتھ یہاں تشریف لے آئیں۔حضرت منع کرتے رہے یہاں تک کہ رُخصت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter