Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

23 - 64
بھی ہم آپ کی ذات والا صفات کو اپنانمونہ مانتے ہیں''۔
	پہلی نشست کا اختتام یاد گارِاسلاف جے یو آئی پنجاب کے امیر حضرت مولانا محمد عبداللہ صاحب کی دُعا پر ہوا۔
	دوسری نشست پون گھنٹہ کے وقفہ کے بعد تلاوتِ کلام پاک سے شروع ہوئی ۔ حضرت مدنی   کے تلمیذ شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد یوسف خان آف پلندری آزاد کشمیر نے اپنی گفتگو میں کہا : ''امام الہند حضرت مولانا ابوالکلام آزاد اپنے تعزیتی پیغام میں کہتے ہیں کہ ہم حضرت مدنی   کے دل کو خدا کی طرف ہر وقت جھکا ہو اپاتے ہیں۔ ایک ایک مجلس میں کئی کئی ہزار لوگ بیعت ہوئے تھے ۔ یہ بات ہمارے شیخ کے مقبول ہونے کی عظیم علامت ہے۔ ہمارے حضرت میں جنتیوں کی علامتیں بدرجہ اتم پائی جاتی تھیں ۔ہم دعوٰی سے کہہ سکتے ہیں جہاں جہاں مدارس میں حدیث کی خدمت ہورہی دو حصہ حضرت کے شاگرد ہیں بلاواسطہ یا بالواسطہ'' ۔ 
	حضرت مدنی   کے تلمیذ علامہ ڈاکٹرخالد محمود آف لندن نے سیمینار منعقد کرنے پر بھر پور مبارکباددی اوردِلسوزی سے آپ کی تعلیمات کے حوالے سے گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا: ''دارالعلوم دیوبند وہ مرکز ہے جس نے اپنے خیالات پیش نہیں کیے اُوپر سے روایات لیں اوراسی کو آگے تک پہنچایا۔ دارالعلوم دیوبند کو حضرت مدنی   کی نسبت سے نسبت ِحسینی   ملی ۔ قربانی دینے میں ، کفن ساتھ رکھنے میں، سرکٹانے میں ،جو تاریخ حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کی تھی وہ کسی کی نہیں تھی۔ ہندوستان کے بڑے بڑے مدارس نے یہ فیصلہ کیا دارالعلوم دیوبند کے احترام میںدورہ شروع نہیں کریںگے ۔تمام کتابیں اپنے مدارس میں پڑھاتے لیکن دورہ حدیث کی کتابیں حضرت مدنی   کے قدموں میں جاکے پڑھتے ۔ بزرگان ِدین کو خراجِ تحسین پیش کرنا یہ ہے کہ ہم اُن کے تقشِ قدم پر چلیں'' ۔ 
	حضرت مدنی   کے تلمیذ، مفسر قرآن حضرت مولانا صوفی عبدالحمید صاحب سواتی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ:'' شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدمدنی   عالم اسلام کی اُن عظیم شخصیات میں سے تھے جنہوں نے مشکلات اور مصائب کے دور میں اُمت ِمسلمہ کی راہنمائی کی اوردینی ، علمی، رُوحانی اورسیاسی ہر محاذپر علماء حق کی جرأت مندانہ قیادت فرمائی۔ اپنے شیخ مولانا محمود حسن  کی طرح حضرت مدنی   بھی علم ،احسان اورجہاد کے تینوں اوصاف سے پوری طرح متصف اور ان صفات ِحسنہ کے جامع تھے۔
	آج جبکہ دنیائے اسلام کی صورتِ حال یہ ہے کہ برطانیہ ، فرانس اور دیگر یورپی استعماری طاقتوں سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter