Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

22 - 64
نے ''شیخ الاسلام حضرت مولانا مدنی  کی شخصیت کے روشن نقوش''کے عنوان سے اپنا وقیع مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ :'' شیخ الاسلام ، قطب عالم ، حضرت مولاناسیّد حسین احمد مدنی نوراللہ مرقدہ کی وفات کو سینتالیس سال سے زائد کاعرصہ گزر گیا ہے لیکن آج بھی آپ کی یاد کے تابندہ نقوش عوام وخواص کے دلوں پر ثبت ہیں۔ جب آپ کا اسمِ گرامی کسی مجلس میں لیا جاتا ہے تو نگاہیں عقیدت واحترام سے جھک جاتی ہیں اوردل عظمت وجلال سے معمور ہو جاتے ہیں۔ شیخ الاسلام   کا لقب ایک ایسی بلند پایہ شخصیت کا عنوان بن گیا ہے جو اپنے دور میں ان علمی، عملی اور رُوحانی کمالات کامجموعہ تھی جن کی نظیر ملنی مشکل ہے۔ علمی گیرائی ، زہد وتقوٰی ، اخلاقِ فاضلہ ، رشدوہدایت اور معرفت ِالٰہیہ اورمحبت ِایزدی کا وہ پیکرِ محسوس جس نے پون صدی سے زیادہ خلق خدا کے درمیان رہ کر نبوی سیرت وکردار کا شاندار عملی نمونہ دُنیا والوں کے سامنے پیش کرکے یہ ثابت کردکھایا کہ عرفان ومحبت سے سرشار لوگ جب دنیا میں نورِ ہدایت کی کرنیں پھیلانے پر آتے ہیں اورمخلوق کی نفع رسانی کا جب بیڑا اُٹھاتے ہیں تو دنیا کی کوئی رُکاوٹ اُن کے لیے رُکاوٹ نہیں رہتی اورزمانہ کے ہزار نشیب وفراز اُن کے پائے استقلال میں کوئی ادنیٰ سی جنبش پیدا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
	 حضرت مولاناسیّد حسین احمد مدنی نوراللہ مرقدہ ایک معمولی غیر معروف طالب علم ''حسین احمد'' سے بڑھکر'' شیخ الاسلام'' اور''شیخ العرب والعجم'' کیسے بنے ؟ آپ کی شخصیت سازی کے بنیادی عوامل کیا تھے؟ جب اس موضوع پر غور کیا جاتا ہے تو یہ حقیقت نکھر کر سامنے آتی ہے کہ آپ کی حیات مقدسہ ان اسباب وعوامل سے پوری طرح آراستی تھی جو کسی بھی شخصیت کو بفضلِ خداوندی عزت ومرتبہ اورمقام ومنصب عطا کرنے میں سب سے زیادہ دخیل ہوتے ہیں۔ آپ کی شخصیت کو نکھارنے میں بتدریج درج ذیل عوامل نے بنیادی کردار ادا کیا  :  (١) تعلیم (٢) تزکیہ (٣)علمی انہماک (٤)اُستاذ کی خدمت (٥)ملت کی فکر (٦)جذبۂ خدمت (٧) اخلاقِ فاضلہ
	انہوں نے آخر میں دعوتِ فکر دیتے ہوئے کہا :''اس مختصر مضمون میں حضرت شیخ الاسلام   کی شخصیت کے جن روشن نقوش کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ اس قابل ہیں کہ ہم سب ان کو اپنی زندگی میں نمایاں کرنے کی کوشش کریںاور حضرت شیخ الاسلام  سے اپنے قابلِ فخر رُوحانی انتساب کاحق ادا کرنے کی جدوجہد کریں۔ اس بارے میں ہمارا عزم اورپختہ ارادہ ہی درحقیقت حضرت رحمة اللہ علیہ کی شان میں سب سے بڑا خراجِ عقیدت ہوگا۔ ہمارے ہر عمل سے یہ ظاہر ہونا چاہیے کہ ہم صرف زبانی حد تک ہی مدنی نسبت کے حامل نہیں بلکہ سیرت و کردار میں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter