Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

21 - 64
فرمایا ،جاتے ہوئے، سب سے پہلے میری طرف سے سلام پیش کرنا اورحسنِ عاقبت کے لیے دُعا کی درخواست بھی کرنا۔ میں نے بیعت ہونے کے بعد حضرت مدنی   سے عرض کیا کہ کوئی وظیفہ تو ارشاد فرمائیں ۔ آپ نے فرمایا علم پڑھنے پڑھانے والے کے لیے کسی اوروظیفہ کی ضرورت ہوتی ہے؟ علم پڑھو اورپڑھائو بس یہی وظیفہ ہے ،اورفرمایا کہ کیا اصحاب صفہ یہی کرتے یا کوئی اوروظیفہ کرتے تھے؟ 
	اب میں یہ عرض کرتا ہوں کہ ان کی شفقت ،ہمدردی ، مجاہدہ اورتبحر علم یہ ہمیں دعوت دے رہا ہے کہ آج کے عالمِ دین کے لیے مولوی بن جانا کافی نہیں کچھ اس میں رُوح بھی ہو۔ ہمیں عملی طورپر یہ ثابت کرنا چاہیے کہ اسلام اعلیٰ وبرتر چیز ہے تو اس کے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ہم اُس دور کی یاد تازہ کریں کہ جب سلطنت ِعباسیہ کے دور میں چنگیز خان نے قبضہ کیا تھا اورتمام مسلمانوں کو اُس وقت تتر بتر کردیا تھا تو مسلمانوں نے یہی تبلیغ دین کا طریقہ اختیار کیا تھا تو نتیجہ یہ ہوا کہ سارے عالم کو مسلمان کردیا''۔ 
	حضرت مدنی   کے تلمیذ مولانا محمدمجاہد ایم پی اے نوشہرہ نے اپنے خطاب میں کہا :''جو جہاد حضرت مدنی   نے انگریز جابر کے خلا ف کیا ،تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔ایک مقدمہ پیش ہوتے وقت جج نے کہا کہ مولوی صاحب !آپ کو معلوم ہے کہ اس کا فیصلہ کیاہوگا ؟تو آپ نے فرمایا ہاں مجھے معلوم ہے اس لیے کفن ساتھ لایا ہوں۔حضرت مدنی   انگریز کے لیے ایک کھلی ہوئی تلوار تھے ۔ بہر حال اس زمانے میں مجھے کوئی ایسی جامع شخصیت نظر نہیں آتی ''۔ 
	وفاق المدارس العربیہ کے ناظمِ اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے شیخ الاسلام سیمینار کو ایک یادگار سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا :''حقیقت یہی ہے کہ ہمیں اپنے اس زمانے میں ایسی جامع شخصیت حضرت مدنی   کے علاوہ نظر نہیں آتی۔ وہ مسلمانوں کے سیاسی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے تھے۔ ہم جو آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں اور جو ہندوستان میں آزادی سے رہ رہے ہیں یہ سب حضرت مدنی   کے صدقے ہے۔ 
	حضرت تھانوی  سے پوچھا کہ کیا حضرت مدنی   مجدد ہیں؟ تو حضرت نے فرمایا بلاشبہہ حضرت مدنی   مجدد ہیں ۔ اکابر کا آپس میں احترام تھا۔ان کا تذکرہ ایک کستوری ہے کہ جتنا آپ اس کو چھیڑیں گے اتنی زیادہ اُس کی خوشبو مہکے گی''۔
	جامعہ قاسمیہ مراد آباد کے شیخ الفقہ اورحضرت مدنی   کے نواسہ محترم مفتی سیّد محمد سلمان صاحب منصورپوری
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter