Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2005

اكستان

20 - 64
	ایک زمانہ تھا کہ لوگ حضرت   کو شیخ الاسلام  کے لقب سے پکارنا تو درکنار حضرت کا نام لیتے ڈرتے تھے اور دارالعلوم دیوبند اور جمعیت علمائے ہند کے ذکرمیں احتیاط برتتے تھے۔ آج حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے حق کا کیسا بول بالا ہواہے۔
	بہاولپور کا یہ شیخ الاسلام   سیمینار کئی اعتبار سے تاریخ دعوت وعزیمت کا ایک یادگار واقعہ قرارپائے گا۔ آج کا واقعہ تخم ریزی کا عمل ہے، کل جب یہ تخم برگ وبار پیدا کرے گا تب اس کی اہمیت کا اندازہ کیا جائے گا اورکیا تعجب کہ مستقبل میں یہ تاریخ کا ایک یاد گا رواقعہ قرار پائے اور پھر خود اِس کی تاریخ لکھی جائے۔ 
	جن اصحابِ بصیرت کی نظر پاکستان کے ابتدائی حالات پر ہے، وہ حیرت زدہ ہیں کہ یہ کیسے کایا پلٹی ہے کہ ان کے احترام میں سب کے سرجھکے ہوئے ہیں ۔ مخالفین سوچتے ہیں کہ ان کی باتوں میں کوئی وزن اور سیرتوں میں کوئی بات تو ہے کہ اِن کے سامنے عقلیں متحیر اورزبانیں گنگ ہو جاتی ہیں ،بوڑھے خاموش ہیں اور نوجوان ان سے پوچھتے ہیں، یہ ویسے تو نہیں جیسے آپ نے ہمیں ان کے بارے میں بتایا تھا ! کہیں ایسا تو نہیں کہ ان کے احترام میں آپ سے کوتاہی واقع ہوئی ہو؟نہ بوڑھوں کی خاموشی ٹوٹی ہے نہ نوجوانوں کو جواب ملتا ہے ،لیکن جب انقلاب آتا ہے تو اُس کے اثرات فضا میں سرایت کرجاتے ہیں اورہوا کی لہریں بتا دیتی ہیں کہ ایک نیا موسم آگیا ہے ، یہ بتانے کے لیے کہ چمن میں موسم ِگل آگیا ہے، کسی اعلان کرنے والے کے اعلان کی ضرورت نہیں ہوتی۔
	حضرت شیخ الاسلام  کے تلمیذ و بیعت یافتہ حضرت مولانا عبدالحی ٔصاحب جامپوری نے اپنی یادوں کے عنوان سے سامعین کو معلومات فراہم کیں، آپ نے اظہارِخیال کرتے ہوئے فرمایا : ''اس سیمینار کے انعقاد پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔ حضرت مدنی  نے فرمایا اٹھارہ سال سے میں نے تکیہ رکھ کر سونا چھوڑدیا ہے تاکہ کبھی جیل جانا پڑے تو طبیعت میں اُکتاہٹ نہ ہو۔ جب ہم فارغ ہوکر جانے لگے تو اس وقت یہ بات حضرت نے بیان فرمائی۔ حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نے لکھا کہ جتنا ہم نے حضر ت مدنی   کو نماز میں روتے دیکھا ہے اورکسی کو نہیں دیکھا۔ سہ ماہی امتحان کے بعد ہم نے ارادہ کیا کہ حضرت تھانوی کی زیارت کرنی چاہیے ۔ جمعہ کا دن تھا، جمعہ وہیں پڑھا۔ ہمارے دل میں ایک تصور تھا حضرت اوراِن کے اختلاف کا ۔ خدا جانے کیا بنے گا۔تو حضرت تھانوی نے پوچھا بھائی ! میرے بھائی حضرت مدنی   کا کیا حال ہے ؟ ہم نے کہا حضرت عافیت سے ہیں تو یقین جانیے ٹھنڈا سانس بھر کرکہا کہ کاش! بزرگوں کے منصب پر بیٹھنے کا جو اُن کو مرتبہ ملا ہے ہم غریبوں کو نصیب ہوجاتا اورپھر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی ضابطہ نہیں ہے : 6 3
5 معجزہ اورنظر بندی کا فرق : 6 3
6 حضرت جابر کے لیے دُعائے مغفرت : 7 3
7 مغفرت کا مطلب : 7 3
8 صحابہ کرام کی سب سے بڑی خصوصیت : 8 3
9 قرآن پاک 9 1
10 (١) قرآن کلام اللہ ہے : 9 9
11 قرآن ِپاک اورذاتِ الٰہی : 10 9
12 شیخ الاسلام سیمینار 16 1
13 دُعا کے فضائل وترغیب میں رسول اللہ ۖ کے ارشادات 29 1
14 دُعا کا حکم ، دُعا عبادت ہے : 29 13
15 دُعا کا حکم اس اُمت کی خصوصیت ہے : 29 13
16 دُعا تقدیر کو بدل دیتی ہے : 30 13
17 دُعا عبادت کا مغز ہے : 30 13
18 دُعا نصف عبادت ہے : 30 13
19 دُعارحمت کی کنجی ہے : 31 13
20 دُعا افضل عبادت ہے : 31 13
21 دعاء مؤمن کا ہتھیا رہے : 31 13
22 دُعا گمان کے اعتبار سے ہے : 31 13
23 دُعا کرنے والا کبھی برباد نہیں ہوتا : 31 13
24 دُعا نازل اورغیر نازل دونوں مصائب کے لیے نفع بخش ہے : 32 13
25 بندے کی دُعا پر اللہ کا اثر : 32 13
26 استخارہ ، متعلقات ومسائل 33 1
27 استخارہ کی حکمت : 34 26
28 استخارہ کی فضیلت : 34 26
29 استخارہ کا مسنون طریقہ : 35 26
30 استخارہ کا نتیجہ : 36 26
31 استخارہ کن امور میں کیا جائے ؟ 37 26
32 نماز استخارہ کن اوقات میں پڑھی جائے؟ 38 26
33 استخارہ میں تکرار : 38 26
34 نتیجہ ٔ استخارہ کا شرعی حکم : 39 26
35 کسی شخص کا دُوسرے کے لیے استخارہ کرنا : 39 26
36 حضور ۖ کی سیرت و صورت 42 1
37 رسول اللہ ۖ کی صورتِ مبارکہ وحُسن وجمال کی ایک جھلک : 42 36
38 آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری 42 36
39 وفیات 47 1
40 نبوی لیل و نہار 48 1
41 آنحضرت ۖ کی عادات ِپاکیزہ کھانا کھانے کے بارہ میں : 48 40
42 دو قسم کے حریص 54 40
43 دوقسم کے علم 54 40
44 بچوں کی پرورش سے متعلق احادیث ِنبویہ 55 1
45 بچوں کی پرورش میں مصیبتیں جھیلنے اوردُودھ پلانے کی فضیلت : 55 44
46 لڑکیوں کی پرورش کرنے کی فضیلت : 55 44
47 حمل ساقط ہوجانے اورزچہ بچہ کے مر جانے کی فضیلت : 55 44
48 جناب جنرل پرویز مشرف صاحب اور جناب شوکت عزیز صاحب کے نام کھلا خط 57 1
49 دینی مسائل 60 1
50 ( بیمار کی نماز کا بیان ) 60 49
51 قیام سے متعلق مسائل : 60 49
52 بیٹھ کر نماز پڑھنا : 61 49
53 لیٹ کر نماز پڑھنا : 62 49
Flag Counter