ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
نام کتاب : ذوق ِخطابت تالیف : مولانا محمد عمیر شاہین صفحات : ١٠٤ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : مکتبہ ختم نبوت ،یوسف مارکیٹ ،اُردو بازار، لاہور قیمت : / ٦٠ ''ذوق ِخطابت'' میں حضور اکرم ۖ کی سیرتِ مبارکہ سے متعلق مختلف عنوانات پر مشتمل دس تقریروں کو جمع کیاگیا ہے ، جابجا مختلف شعراء کرام کا کلام دیا گیا ہے ، کتاب کے شروع میں اکابر علماء کے تأثرات درج کیے گئے ہیں ۔ خطابت کا ذوق رکھنے والے حضرات اِس سے فائدہ اُٹھائیں ۔ نام کتاب : مکتوباتِ افغانی ترتیب : مولانا عبدالقیوم حقانی صفحات : ٢٠٢ سائز : ١٦/٢٣٣٦ ناشر : القاسم اکیڈمی ،جامعہ ابوہریرہ ، خالق آباد، نوشہرہ قیمت : درج نہیں پیشِ نظر کتاب میں حضرت علامہ شمس الحق افغانی رحمة اللہ علیہ کے تقریباً ١٢٦ قیمتی مکاتیب کو جمع کیا گیا ہے جن میں تصوف وسلوک ، شریعت وطریقت ،اصلاح ظاہر وباطن ،شیخ سے استفادہ واِفادہ اورعلماء دیوبند کے مسلک ِاعتدال کی تشریح وتوضیح کی گئی ہے۔ حضرت افغانی کے یہ تمام خطوط حضرت مولانا قاضی عبدالکریم صاحب کلاچوی کے نام ہیں جنہیں مولاناعبدالقیوم حقانی صاحب نے سلیقہ کے ساتھ ترتیب دے کر شائع کیاہے۔